ETV Bharat / bharat

Clashes Between Police And Thugs: پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم، تین بدمعاش زخمی

شہر گریٹر نوئیڈا میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں تین بدمعاش زخمی ہوگئے ہیں جب کہ چار کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے ملزمین کے قبضے سے تین پستول، چار خالی کارتوس، تین زندہ کارتوس، چار چاقو، ایک مسروقہ موٹر سائیکل اور ایک کار برآمد کی ہے۔ Three Thugs Injured In Police Encounter

پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم، تین بدمعاش زخمی

author img

By

Published : Apr 4, 2022, 2:19 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا کی بادل پور پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم ہوا۔ یہ تصادم اتوار کی رات راجے پور انڈر پاس کے قریب ہوا۔ اس واقعہ میں تین بدمعاشوں کو ٹانگ میں گولی لگی۔ اس کے ساتھ ہی موقع سے چار شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان ماضی میں بھی ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتیں انجام دے چکے ہیں۔ بدمعاشوں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کی گئی ہے۔ Police Arrested Four Thugs In Noida

گولی لگنے سے زخمی ہونے والے بدمعاش کی شناخت وکاس عرف بدھا پرکاش، وکاس عرف گوری اور آصف کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں بدمعاشوں کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔ دیگر چار گرفتار شرپسندوں کی شناخت وشال، شاہین الدین عرف چھوٹو، عمران اور دیپک کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے تین پستول، چار خالی کارتوس، تین زندہ کارتوس، چار چاقو، ایک مسروقہ موٹر سائیکل اور ایک کار برآمد ہوئی ہے۔ تینوں زخمی شرپسندوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈی سی پی سنٹرل زون الاماران جی نے بتایا کہ بدمعاش وکاس عرف بدھا پرکاش کے خلاف گینگسٹر، چوری، ڈکیتی کے 33 کیس درج ہیں۔ وکاس عرف گوری کے خلاف چوری/ڈکیتی کے 7 اور آصف کے خلاف ڈکیتی/چوری کے 10 مقدمات درج ہیں۔ تمام شرپسندوں کی مجرمانہ تاریخ اور دیگر معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.