مرکزی حکومت کے نئے زرعی قونین کے خلاف تحریک کرنے والے کسان ٹریکٹر ریلی کے ساتھ آئی ٹی او پہنچ گئے جہاں پر ان کے اور پولیس کے درمیان زبردست تصادم جاری ہے۔ پولیس کسانوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کررہی ہے اور آنسو گیس کے گولے داغ رہی ہے۔
اس سے پہلے کسان سنگھو بارڈر،غازی پور بارڈر سمیت کئی سرحدوں پر بیریکیڈ توڑ کر دہلی میں گھسے۔ اس دوران مکربا چوک، ٹرانسپورٹ نگر، نوئیڈا موڑ، اکشر دھام پر ان پولیس کے ساتھ تصادم ہوا۔ مظاہرین کو روکنے کےلیے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھیاں چلائیں۔ لیکن کسان تصادم کے ساتھ آگے بڑھتے گئے۔ آئی ٹی او کے پاس بڑی تعداد میں کسان ٹریکٹر کے ساتھ جمع ہوکر انڈیا گیٹ کی طرف بڑھنے لگے۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں رکے۔ انہیں روکنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔
مزید پڑھیں: کسانوں کی ٹریکٹر ریلی: پَل پَل کے اپڈیٹس
دہلی کے الگ علاقوں سے وسطی دہلی کی طرف کسان مسلسل ٹریکٹر کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔
سنگھو بارڈر سے نکلے کسانوں کے جتھے اور پولیس کے درمیان مکربار چوک پر تصاد ہوا ہے۔ کسانوں کا ٹریکٹر مارچ مکربا چوک سے کنجھاولا جانے والا تھا، لیکن عین موقع پر کسانوں نے اپنا روٹ بدل دیا۔ وہ آؤٹر رنگ روڈ کی طرف بڑھ گئے۔ اس دوران کسانوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا جس میں کئی کسان اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ نوئیڈا موڑ پر کسانوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ اکشردھام میں کسان بیریکیڈ توڑ کر سرائے کالے خان کی طرف بڑھ گئے ہیں۔
یواین آئی