مشرقی لداخ میں سرحدی تعطل کو کم کرنے کے لیے بھارت اور چین کے درمیان فوجی مذاکرات جاری ہیں جس کا نواں مرحلہ گذشتہ کل ہی ختم ہوا۔ یہ میٹنگ 15 گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔ اسی دوران ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایل اے سی پر دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان ایک بار پھر تصادم ہوا ہے۔ بھارت نے چین کو موزوں جواب دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق چینی فوجی بھارتی سرحد میں دراندازی کرنے آئے تھے، جس کے بعد دونوں ممالک کے فوجیوں کے مابین تصادم ہوا۔
بتایا جاتا ہے کہ دونوں ممالک کے متعدد فوجی اہلکار اس جھڑپ میں زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ گذشتہ ہفتے سکم میں ہند - چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی، دراندازی کی کوشش کر رہے چینی فوجیوں کو بھارتی فوج نے کھدیڑا جس کے بعد دونوں طرف سے جھڑپ ہوئی جس میں کئی فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔