ETV Bharat / bharat

پرتاپ گڑھ: کانگریس رہنما پرمود تیواری اور بی جے پی رہنما کے درمیان جھڑپ - اردو نیوز پرتاپ گڑھ

سنگی پور بلاک احاطے میں منعقد غریب کلیان دیوس میلے میں بی جے پی سے بلاک پرمکھ کا انتخاب لڑنے والے اوم پرکاش پانڈے اور پرمود تیواری کے درمیان کہا سنی کے بعد گالی گلوچ اور مارپیٹ ہوئی ہے۔

clash between congress leader parmood tiwari and bjp leader in pratapgarh
کانگریس رہنما پرمود تیواری اور بی جے پی رہنما کے درمیان جھڑپ
author img

By

Published : Sep 25, 2021, 6:06 PM IST

پرتاپ گڑھ ضلع کے سنگی پور بلاک آڈیٹوریم میں منعقدہ غریب کلیان میلہ میں کانگریس کے سینئر لیڈر پرمود تیواری اور بی جے پی کے رکن پارلیمان سنگم لال گپتا کے حامی آپس میں بھڑ گئے۔ اس دوران پرمود تیواری اور رکن پارلیمان کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ دونوں فریقوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی۔

دیکھیں ویڈیو

معلومات کے مطابق بلاک احاطے میں منعقدہ میلے میں سابق راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری اور ایم ایل اے رام پور خاص ارادھنا مشرا کارکنوں کے ساتھ موجود تھے۔ تبھی بی جے پی رکن پارلیمان سنگم لال گپتا بھاری لشکر کے ساتھ وہاں پہنچے۔

الزام ہے کہ بی جے پی کارکنوں نے نعرے لگانا شروع کردیئے۔ اس سے وہاں موجود کانگریس کارکنان بھی مشتعل ہو گئے اور نعرے لگانے لگے۔ بی جے پی سے بلاک چیف کا انتخاب لڑنے والے اوم پرکاش پانڈے اور پرمود تیواری کی کہا سنی کے بعد گالی گلوچ اور مار پیٹ ہونے لگی۔

دراصل غریب کلیان میلہ حکومت کی طرف سے سنیچر کے روز تمام بلاکس میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس کا اہتمام ضلع کے سنگی پور بلاک آڈیٹوریم میں بھی کیا گیا تھا۔ تقریباً 2 دو بجے کانگریس لیڈر پرمود تیواری اور رام پور خاص ایم ایل اے ارادھنا مشرا (مونا) پروگرام میں پہنچی۔ ٹھیک پانچ منٹ بعد، بی جے پی رکن پارلیمان سنگم لال گپتا بھی اپنے حامیوں کے ساتھ پروگرام میں پہنچے۔ جیسے ہی وہ وہاں پہنچے کشیدگی بڑھ گئی۔

دونوں اطراف کے حامیوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ کشیدگی بڑھتے ہی حامی آپس میں لڑ پڑے۔ ان کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی۔ اس معاملے کی ویڈیو میں پرمود تیواری اور رکن پارلیمان کے درمیان دھکا مکی بھی ہوتی ہوئی دکھ رہی ہے۔ اس سے وہاں افراتفری پھیل گئی۔

پولیس نے کسی طرح لوگوں کو الگ کیا۔ بلاک کے باہر بھی دونوں فریقوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی۔ رکن پارلیمان کی گاڑی میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ اس کے بعد رکن پارلیمنٹ فوراً وہاں سے لوٹ گئے۔

مزید پڑھیں:UP Assembly Election: شیوپال کی ورنداون سے رتھ یاترا نکالنے کی تیاری

کانگریس کے کارکنوں کا الزام ہے کہ رکن پارلیمان کے ساتھ آئے دو کارکنوں نے مائیک چھین لیا اور اسے توڑ دیا، جس سے کانگریس کارکن مشتعل ہوگئے۔ دونوں فریقوں کے رہنما اپنے کارکنوں کو سمجھاتے رہے لیکن دونوں فریقوں کے کارکنوں میں تصادم ہوا اور حالات بے قابو ہو گئے۔ اس جھگڑے میں 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کی بات سامنے آرہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.