جسٹس اے ایم خانویلکر کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے کہا کہ ہمیں ایک خط کے ذریعہ بتایا گیا ہے کہ اس معاملے کو نمٹانے کے لئے فریقین کے مابین بات چیت آخری مراحل میں ہے۔ اس لئے معاملے کی سماعت چھ ہفتوں کے لئے ملتوی کی جاتی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سول سروس کے امتحانات کے قواعد 2020 کے مطابق تعلیمی اہلیت کا مطلوبہ ثبوت پیش نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ان کی امیدواری منسوخ کردی گئی ہے۔ اسی دوران، اس معاملے میں یو پی ایس سی نے گزشتہ سماعت میں کہا تھا کہ وقت پر سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے میں کورونا عذر نہیں بن سکتا۔ نیز یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے کہا تھا کہ الگ الگ امیدواروں کو مختلف بنیادوں پر اہلیت میں مہلت نہیں دی جا سکتی۔
مزید پڑھیں: لکشمی پوری اور ہردیپ پوری کے خلاف 24 گھنٹوں کے اندر ٹویٹس ہٹانے کا حکم
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران کمیشن نے سول سروس کے کچھ امیدواروں کی طرف سے دائر درخواستوں کی مخالفت کی تھی جن کی امیدواری کو اس بنیاد پر منسوخ کردیا گیا تھا کہ انہوں نے سول سروسز کے رول 7 اور رول 11 کے تحت تعلیمی قابلیت کا مطلوبہ ثبوت جمع نہیں کیا تھا۔
یو این آئی