ریاست تملناڈو میں بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ Chopper Crashes in Tamil Nadu ہو گیا ہے، جس میں انڈین چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت بھی سوار CDS Bipin Rawat on Board تھے۔
اطلاع کے مطابق ایم آئی 17 ماڈل کا یہ ہیلی کاپٹر جس کا نمبر ZP 5164 تھا، صبح دہلی سے سولور کے لیے روانہ ہوا، جس میں 9 افراد سوار تھے۔ دہلی سے تاملناڈو کے کوئمبٹور پہنچنے پر کچھ دیر کے لیے یہاں اس کی لینڈنگ کرائی گئی، یہاں مزید 4 اعلیٰ افسران سوار ہوئے۔ اس کے بعد اس ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کی کل تعداد پائلیٹ سمیت 14 ہوگئی۔
جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت، برگیڈیر ایل ایس اددر، لیفٹیننٹ کرنل ہرجیندر سنگھ، این کے گروسیوک سنگھ، این کے جتیندر کمار، لائنس نائک وویک کمار، لانس نائک بی سائی تیجا اور حولدار ستیہ پال وغیرہ اسی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔
تمل ناڈو کے کوئمبٹور سے دوبارہ اڑان بھرنے کے بعد یہ ہیلی کاپٹر تمل ناڈہ کے کنور میں 12:20 منٹ پر حادثہ کا شکار ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جائے حادثہ سے کئی لاشیں ملی ہیں، لیکن ان کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔ بچاؤ کارروائی کے دوران کئی زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
تقریبا 3:02 منٹ یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ بپن راوت کی اہلیہ مدھولیکا راوت جو اس ہیلی کاپٹر میں سوار تھیں، ان کا انتقال ہوگیا۔ اس دوران جنرل بپن راوات کے تعلق سے یہ خبر موصول ہوئی کہ بپن راوت ابھی وینٹیلیٹر پر ہیں۔
بھارتی فضائیہ نے ایک ٹویٹ میں حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روسی ساخت کا ایم آئی ہیلی کاپٹر سولور ایئربیس سے اڑان بھرنے کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔ فضائیہ نے یہ بھی تصدیق کی تھی کہ ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن راوت سوار تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں کل 14 افراد سوار تھے اور اسے ویلنگٹن ڈیفنس اسٹیبلشمنٹ جانا تھا۔
مزید پڑھیں: Indian Army Helicopter Crash: چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر تباہ
تمل ناڈو کی مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر میں اعلیٰ فوجی افسران سوار تھے۔ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ایک اطلاع مطابق لاشوں اور زخمیوں کو جائے حادثہ کے قریب واقع ویلنگٹن کے فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔