میرٹھ: ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں چائنیز مانجھے سے ایک نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گیا، جس کو شدید زخمی حالات میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ فوری طور پر علاج ملنے سے نوجوان کی جان بچ گئی ہے۔ میرٹھ کے تھانا نوچندی علاقے کے کریم نگر کے رہنے والے 30 سالہ واجد جب گھر سے دودھ لینے نکلے تو راستے میں چائنیز مانجھے کی زد میں آنے سے ان کی گردن کٹ گئی۔ شدید زخمی حالت میں واجد کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی گردن میں تقریباً 18 ٹانکے لگے ہیں۔ غنیمت رہی کہ واجد کی سانس کی نلی مانجھے سے نہیں کٹی ورنہ اس کا بچانا مشکل ہوتا۔ فی الحال نامعلوم افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ Chinese manjha slit a young man's neck in meerut
مزید پڑھیں:۔ رامپور میں چائنیز مانجھے کے خلاف بیداری مارچ
ضلع انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھلے ہی چائنیز مانجھے کو بند کرنے کے دعوے کرتے ہوں لیکن بازار میں چائنیز مانجھا بدستور فروخت ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو اپنی جان گوانی پڑ رہی ہے۔ حکومت کو اس کے خلاف سخت قدم اٹھانا چاہیے تاکہ انسانی زندگی کو نقصانات سے بچایا جا سکے۔