ETV Bharat / bharat

بچوں کے بیڑی والے ہیلی کاپٹر سے رافیل کو خطرہ لاحق: بھارتی فضائیہ - بچوں کے بیڑی والے ہیلی کاپٹر

بھارتی فضائیہ کے عہدیداروں اور امبالا کے ڈسٹرکٹ آفیسر کے مابین ایک میٹنگ ہوئی، اس میٹنگ میں بتایا گیا کہ بچوں کے بیٹری ہیلی کاپٹر سے رافیل طیارے کو خطرہ لاحق ہے۔

بچوں کے بیڑی والے ہیلی کاپٹر سے رافیل کو خطرہ لاحق: بھارتی فضائیہ

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 12:54 PM IST

بھارت کے جدید ترین رافیل طیاروں کی سیکورٹی کو پختہ کرنے کے لیے بھارتی فضائیہ کے افسران اور ضلعی عہدیداروں کے مابین میٹنگ کا سلسلہ متواتر طور پر جاری ہے۔بدھ کے روز امبلا میونسپل کارپوریشن کمشنر کے دفتر میں بھارتی فضائیہ کے افسران اور ضلعی عہدیداروں کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی ہے۔

جس میں بھارتی فضائیہ کے افسران نے بتایا کہ ایئر فورس کے قریبی علاقے جیسے بلدیو نگر اور دھول کوٹ میں بچے بیٹری سے چلنے والے ہیلی کاپٹر اور دیگر کھلونے اڑا رہے ہیں، جو کافی اونچائی تک اڑتے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت رافیل کو ان کھلونوں سے خطرہ لاحق ہے۔

اس موضوع پر میونسپل کارپوریشن کمشنر پراتھ گپتا نے تفصیل سے بتایا کہ رافیل کی سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے کیا کیا اقدامات کیے جاسکتے ہیں، اسی سلسلے میں میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایئر فورس کے قریبی علاقے میں پتنگ بازی اور کبوتر بازی پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ساتھ میں ان پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اس کے علاوہ بچوں کے بیٹری والے ہیلی کاپٹر کو اڑنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مردہ جانوروں کو دفنانے، کچڑے کے ڈھیر جیسے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.