ETV Bharat / bharat

گریڈیہ: چائلڈ پورنوگرافی کا واٹس ایپ گروپ چلانے والے نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج

اطلاع کے مطابق گریڈیہ کا نوجوان ایک واٹس ایپ گروپ چلا رہا ہے، جو کیرالہ، جھارکھنڈ اور دیگر کئی ریاستوں کے بچوں کی فحش ویڈیوز سے بھرا ہوا ہے۔ اس گروپ کا ایڈمن گریڈیہ کے دیوریا سے تعلق رکھنے والا شخص ہے، جبکہ اس گروپ کے ارکان مختلف ریاستوں سے ہیں۔

چائلڈ پورنوگرافی کا واٹس ایپ گروپ چلانے والے نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 8:30 AM IST

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گریڈیہ میں کچھ لوگ چائلڈ پورنوگرافی کے جرائم انجام دے رہے ہیں۔ اس معاملہ میں ایک نوجوان کا نام سامنے آیا ہے، وہیں سائبر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ساتھ ہی گریڈیہ پولیس کی ایک ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کے لیے جمعہ کی شام چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق گریڈیہ پولیس کو اس معاملے میں کامیابی ملی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ گریڈیہ کا نوجوان ایک واٹس ایپ گروپ چلا رہا ہے، جو کیرالہ ، جھارکھنڈ اور دیگر کئی ریاستوں کے بچوں کی فحش ویڈیوز سے بھرا ہوا تھا۔ اس گروپ کا ایڈمن گریڈیہ کے دیوری سے تعلق رکھنے والا شخص تھا، جبکہ اس گروپ کے ارکان مختلف ریاستوں سے تھے۔ اس گروپ کے بارے میں سب سے پہلے کیرالہ پولیس کو پتہ چلا۔ کیرالہ پولیس کی تفتیش میں یہ بات واضح ہوگئی کہ گریڈیہ کے دیوریا کا ایک نوجوان اس گروپ کا ایڈمن ہے۔ نوجوان ان دنوں کیرالہ میں رہ رہا تھا۔ کیرالہ پولیس نے نوجوانوں کی تلاش شروع کی تو نوجوان فرار ہو گیا۔ ایسی صورت میں کیرالہ کے سائبر اے ڈی جی نے جھارکھنڈ کے سائبر اے ڈی جی سے رابطہ کیا۔ تحقیقات کی گئی اور گرڈیہ سائبر پولس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اتراکھنڈ میں چائلڈ پورنوگرافی کا پہلا مقدمہ درج

بتایا جاتا ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد اعلیٰ افسران کی ہدایت پر ملزم نوجوان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ نوجوان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا لیکن وہ نہیں ملا۔ بعد میں خفیہ اور تکنیکی معلومات کے بعد گریڈیہ پولیس کی ٹیم جمعہ کی دیر شام رانچی پہنچی۔ یہاں پولیس کو کامیابی ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.