ETV Bharat / bharat

Nitish Kumar Meets Bijendra Prasad Yadav وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریاستی وزیر بجندر پرساد یادو کی عیادت کی

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج توانائی و منصوبہ بندی اور ڈیولپمنٹ کے وزیر بجندر پرساد یادو کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے علاج کے بارے میں بھی موجودہ صورت حال کی جانکاری حاصل کی۔ Nitish Kumar Meet Bijendra Prasad Yadav

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریاستی وزیر بجندر پرساد یادو کی عیادت کی

author img

By

Published : Aug 18, 2022, 10:27 PM IST

پٹنہ: ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار آج توانائی و منصوبہ بندی اور ڈیولپمنٹ کے وزیر بجندر پرساد یادو کی خیریت معلوم کر نے اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( آئی جی آئی ایم ایس )پٹنہ پہنچے ۔آئی جی آئی ایم ایس کے اے سی سی یو یونٹ پہنچ کر وزیر اعلیٰ نے بجندر پرساد یادو سے ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹروں سے علاج کے بارے میں بھی موجودہ معلومات حاصل کی۔Chief Minister Nitish Kumar meets State Minister Bijendra Prasad Yadav

اس دوران نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت تیجسوی پرساد یادو، وزیر خزانہ وجے کمار چودھری، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت مسٹر پرتئے امرت، آئی جی آئی ایم ایس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منیش منڈل اور ڈاکٹر کرشنا گوپال سمیت دیگر سینئر ڈاکٹرز موجود تھے۔ میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بجندر پرساد یادو جی کی عیادت کرنے آئے تھے، ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ کل آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو سے ملاقات کے تعلق سے صحافیوں کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا ان کے ساتھ پرانا تعلق ہے۔ ہم لوگ ایک ساتھ ہیں۔ ہمارے پہلے سے تعلقات ہیں۔ بی جے پی کے ذریعہ پھر سے جنگل راج آنے کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس کے جو دل میں آتا ہے بولنے دیجئے، جب ضرورت پڑے گی تو تمام باتیں کریں گے، لوگ تشہیر میں بولتے ہیں، اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ اور تیزی سے کام کیا جائے گا، فکر نہ کریں۔ وزیر قانون کارتک کمار پر لگائے گئے الزامات پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سب کچھ دیکھا جا رہا ہے کہ معاملہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Bihar Politics حکومت کسانوں کو ہر ممکن مدد دینے کے لیے پابند عہد، نتیش

جے ڈی یو رکن اسمبلی بیما بھارتی کی طرف سے لیسی سنگھ کو وزیر بنائے جانے کے خلاف دیے گئے بیان کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لیسی سنگھ سال 2013 میں وزیر بنیں، پھر سال 2014 میں وزیر بنیں اور پھرسا 2019 میں وزیر بنیں۔ اس بار بھی وزیر بنی ہیں۔ اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہیے۔ اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ لیسی سنگھ کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لیسی سنگھ کو وزیر بنایا گیا، وہ ٹھیک ہیں۔ پارٹی بیما بھارتی سے بات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیما بھارتی کو بھی دو بار وزیر بنایا گیا۔ انہیں 2014 اور 2019 میں وزیر بنایا گیا تھا۔ ہر کسی کو وزیر بنانے کی گنجائش نہیں ہے، اگر کوئی بیان دیتا ہے تو پہلے پارٹی کی جانب سے سمجھایا جائے گا، پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ہماری پارٹی میں اس طرح کی کوئی بات نہیں ہے۔ یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.