ETV Bharat / bharat

Chhattisgarh Budget 2023 کل پیش کیا جانے والا بجٹ بھروسہ کا ہوگا، بھوپیش - چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل

چھتیس گڑھ میں کل 2023-24 کا بجٹ پیش ہونے والا ہے۔ جس کو لیکر وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ یہ بجٹ امیدوں اور توقعات پر مبنی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ نے ملک بھر میں دھان کی خریداری میں بھی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ریاست کے دور دراز علاقوں کے قبائلیوں تک نئی اسکیمیں پہنچی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 5, 2023, 8:42 PM IST

رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ریاست کے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کی حکومت کل جو بجٹ پیش کرے گی وہ ان کی امیدوں اور توقعات پر مبنی ہوگا۔ بھوپیش بگھیل نے بجٹ کے موقع پر علاقائی نیوز چینلوں اور ایف ایم ریڈیو پر نشر کیے گئے ایک پیغام میں ریاست کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ یہ ’اعتماد‘ کا بجٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس اعتماد کا بجٹ ہے جس نے چھتیس گڑھ کو 'نوا چھتیس گڑھ' بننے کی طاقت دی ہے، یہ وہی اعتماد ہے جس کا اظہار آپ نے ہمارے منشور پر، ہمارے کام کرنے کے انداز پر اور ہماری حکومت کی عوامی فلاحی سوچ پر کیا ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت بنتے ہی ہم نے مہاتما گاندھی کی گرام سوراج کی قرارداد اور انصاف کی پالیسی کو شکل دینا شروع کر دی تھی۔ اس دوران گزشتہ برسوں میں درپیش چیلنجز سے ہر کوئی واقف ہے۔ چاہے وہ کورونا جیسی عالمی آفت کا چیلنج ہو یا دیگر چیلنجز جنہیں آپ سب سمجھتے ہیں۔ لیکن یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہم ان تمام چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے باہر نکلے ہیں اور اس وقت ہم معاشی طور پر منظم ریاستوں میں سے ایک ہیں۔

بھوپیش بگھیل نے کہا کہ یہ آپ کے ’اعتماد‘ کا نتیجہ ہے کہ ملک میں کساد بازاری کے بعد بھی چھتیس گڑھ کے بازار وں میں رونق ہے۔ چھتیس گڑھ میں بے روزگاری کی شرح سب سے کم ہے۔ چھتیس گڑھ نے ملک بھر میں دھان کی خریداری میں بھی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ریاست کے دور دراز علاقوں کے قبائلیوں تک نئی اسکیمیں پہنچی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر کی حکومتیں صحت اور تعلیم کے چھتیس گڑھ ماڈل کو اپنا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bhupesh Baghel On Union Budget بھوپیش نے مرکزی بجٹ کو مایوس کن قرار دیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.