ETV Bharat / bharat

Newly Married Couple Death نئے شادی شدہ جوڑے کی مشتبہ حالت میں موت

رائے پور میں شادی ریسپشن سے قبل مسلم دلہا دلہن کمرے میں کپڑے تبدیل کرنے گئے تھے جس کے بعد دونوں کمرے میں مشتبہ حالت میں مردہ پائے گئے۔

نئے شادی شدہ جوڑے کی مشتبہ حالت میں موت
نئے شادی شدہ جوڑے کی مشتبہ حالت میں موت
author img

By

Published : Feb 22, 2023, 9:49 AM IST

رائے پور: ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں شادی کے دو دن بعد، دلہا دلہن ایک کمرے میں مشتبہ حالت میں مردہ پائے گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ دلہا دلہن شادی ریسپشن سے قبل کمرے میں کپڑے تبدیل کرنے و تیاری کرنے گئے تھے۔ پولیس نے متوفی کی شناخت اسلم (24) ساکن سنتوش نگر، نئی بستی اور دلہن کہکشاں (22) ساکنہ راجہ تلاب کے طور پر کی ہے۔ ان کی شادی 19 فروری کو ہوئی تھی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ان دونوں کے درمیان ہوئی بحث کے بعد دونوں کا قتل ہوا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ منگل کی شام کو دلہا دلہن ریسپشن کے لیے تیار ہونے ایک کمرے میں گئے تھے۔ کافی وقت گزرنے جانے کے بعد دونوں ریسپشن میں نہیں آئے جس کے بعد ان کے گھر والوں نے دونوں کی تلاش شروع کردی، جب ان کے کچھ رشتہ دار کمرے کے پاس گئے تو دروازہ اندر سے بند تھا۔ انہوں نے دلہا دلہن کو آواز دی لیکن انہیں اندر سے کوئی جواب نہیں ملا تب وہ کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوتے تو دیکھا کہ دونوں خون میں لت پت پڑے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی موقعے پر پہنچی پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے فرانزک ٹیمیں طلب کیں۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہسپتال منتقل کیا۔ وہیں پولیس نے بتایا کہ لاشیں بدھ کو لواحقین کے حوالے کر دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : Korea Incident شادی کا گھر ماتم میں تبدیل

پرانی بستی سرکل کے پولیس افسر راجیش چودھری نے بتایا کہ نئے شادی شدہ جوڑے کی لاشیں گھر کے ایک ہی کمرے سے ملی ہیں۔ دونوں لاشوں پر چاقو کے زخموں کے نشانات ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے سے واضح ہو جائے گا کہ کس نے یہ کیا ہے۔ دونوں کے جسموں پر زخم ایک جیسے ہی تھے۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ کمرے سے ایک چاقو بھی برآمد ہوا ہے۔ دونوں متوفی کے فنگر پرنٹس اکٹھے کیے جائیں گے اور برآمد شدہ چاقو سے میچ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اہل خانہ نے بتایا کہ دلہا اور دلہن ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور دونوں کے اہخانہ نے ان کے رشتے کو بخوشی قبول کیا اور ان کا نکاح کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ ریسپشن کے تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں اور دونوں خاندانوں کے رشتہ دار ریسپشن میں پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.