ETV Bharat / bharat

Chhatrapati Shivaji Maharaj Jayanti چھترپتی شیواجی کی زندگی ایک نظریہ اور تحریک، امت شاہ

author img

By

Published : Feb 19, 2023, 9:27 PM IST

Updated : Feb 19, 2023, 10:20 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی ایک 'نظریہ' اور ایک تحریک ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ سامنے سے قیادت فراہم کی اور 'سوراج' کی بنیاد رکھی۔

amit shah
amit shah

پنے: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 'شیو جینتی' (شیواجی مہاراج کے یوم پیدائش) کے موقع پر پنے کے نرہے-امبیگاؤں میں چھترپتی شیواجی کی زندگی پر ایک تاریخی تھیم پارک 'شیو سرشٹی' کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا۔ یہ پروجیکٹ 21 ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا ہے جس کا تصور پدم وبھوشن 'شیوشاہر' باباصاحب پورندرے نے پیش کیا تھا، اب مہاراجہ شیو چھترپتی پرتشٹھان تیار کیا جا رہا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، اعلیٰ تعلیم کے وزیر چندرکانت پاٹل، وزیر سیاحت منگل پربھات لوڈھا، ایم ایل اے شیویندر راجے بھوسلے، مغربی مہاراشٹرا راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ ناناجی جادھو، مغربی مہاراشٹرا کے آر ایس ایس کے سکریٹری پروین داؤبادگاوں، جگدیش کدم اور ونییت کبیر سمیت مہاراجہ چھترپتی پرتشٹھان کے ٹرسٹیز موجود تھے۔

وزیر داخلہ نے پہلے مرحلے کا کلیدی عنصر 'سرکار واڑہ' کا افتتاح کیا، جو کہ 17ویں صدی کے فن تعمیر کی عکاسی کرنے والا ایک شاندار ڈھانچہ ہے۔ 'سرکار واڑہ' میں 'درگ ویبھو'، 'آگرہ سے ہجرت'، 'چھترپتی شیواجی کے دشمن'، 'شیواجی مہاراج کی تاجپوشی' اور ایک سیکشن شامل ہے جہاں وزیٹر ایم اے ڈی میپنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے شیواجی مہاراج کو سن سکتے ہیں۔ اس پارک کی ترقی میں گورڈین میڈیا انٹرٹینمنٹ بھی شامل ہے۔ شاہ نے کہا کہ 'چھترپتی شیواجی مہاراج ایک نام نہیں بلکہ ایک خیال ہے۔ یہ خیال زندگی کو 'سوراج' (خود کی حکمرانی) کے لیے وقف کرنے، 'سودھرم' کے لیے جینے اور 'سوبھاشا' کے لیے جینے کے لئے ہے۔ چھترپتی شیواجی کی زندگی کسی بادشاہ کی زندگی نہیں ہے، بلکہ ایک خیال اور سب کے لیے ایک تحریک ہے۔'

انہوں نے کہا کہ شیواجی مہاراج نے ہمیشہ آگے سے قیادت فراہم کی اور افضل خان، شاہیستہ خان سے متعلق واقعات اس کی مثال ہیں۔ چھترپتی شیواجی نے سوراج کی بنیاد رکھی اور پھر 'آشٹ پردھان منڈل' بنا کر 'سوراج' کی سمت میں کام کیا۔ انہوں نے بحریہ قائم کی، کسانوں کے لیے آبپاشی شروع کی اور دیہی معیشت کی بنیاد رکھی۔

یہ بھی پڑھیں: Amit Shah تعزیرات ہند، ضابطہ فوجداری آئین کی روح کے مطابق بنایا جائے گا، امت شاہ

شاہ نے کہا کہ شیواجی مہاراج نے مندروں کی بحالی شروع کی، ایک روایت جسے ان کے جانشینوں نے جاری رکھا اور وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت اسی راستے پر آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ (شیوشرشٹی) ایشیا کا سب سے بڑا تھیم پارک ہو گا، جو تاریخی حقائق اور ٹیکنالوجی کا امتزاج ہو گا اور مجھے یقین ہے کہ یہ منصوبہ وقت پر مکمل ہو گا۔

وہیں اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ آج یہ بہت خوشی کا موقع ہے کہ ایسے ہی ایک پرمسرت دن شیو سرشتی کے پہلے مرحلے کا افتتاح وزیر داخلہ امت شاہ کر رہے ہیں جنہوں نے چھترپتی شیواجی مہاراج پر تحقیق کی ہے اور ان کی زندگی پر کتاب لکھ رہے ہیں۔

چھترپتی شیواجی مہاراج کو ایک 'مینجمنٹ گرو' کے طور پر بیان کرتے ہوئے فڑنویس نے کہا کہ شیو سرشتی ایک اہم پروجیکٹ ہے جو چھترپتی شیواجی کی زندگی اور وقت کی عکاسی کرتا ہے اور نوجوانوں اور دیگر مہمانوں کو متاثر کرے گا۔ میں پورے پروجیکٹ کے لیے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

فڑنویس نے یاد کرتے ہوئے کہا، "وزیر اعظم نریندر مودی چھترپتی شیواجی مہاراج کے پیروکار رہے ہیں اور جب انہیں 2014 میں پہلی بار بی جے پی کا وزیر اعظم کا امیدوار بنایا گیا تھا، تو انہوں نے سب سے پہلے عظیم مراٹھا جنگجو سے ترغیب اور آشیرواد حاصل کرنے کے لیے رائے گڑھ قلعہ کا دورہ کیا تھا۔

وہیں چیف منسٹر ایکناتھ شندے نے کہا کہ ’’چھترپتی شیواجی مہاراج نے عوامی بہبود کے کام کئے اور ان کا کام دنیا کے سامنے ہے۔ وہ ایک بہترین منتظم تھے اور ان کی زندگی ایک تحریک ہے۔ ہم حکومت چلاتے ہوئے چھترپتی شیواجی مہاراج کے نظریات کی پیروی کرتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ پورا پروجیکٹ بروقت مکمل ہو جائے گا۔ باباصاحب پورندرے کے خواب کو پورا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ جو بھی اس پروجیکٹ کو دیکھے گا وہ اس سے متاثر ہوگا۔ ہم ریاست میں قلعوں کی بحالی کے لیے تمام کوششیں کریں گے۔‘‘

جگدیش کدم نے کہا کہ پرتشٹھان کا مقصد اگلے سال تک دوسرے مرحلے اور اگلے تین برسوں میں چاروں مراحل کو مکمل کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت 50 کروڑ روپے کی مالی مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔ افتتاحی پروگرام کی نظامت اداکار راہل سولاپورکر نے کی اورونیت کبیر نے شکریہ ادا دیا۔

یواین آئی

Last Updated : Feb 19, 2023, 10:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.