ETV Bharat / bharat

Aurangabad Centeral Bus Stand Name Change اورنگ آباد سینٹرل بس اسٹینڈ کے بورڈ پر چھترپتی سمبھاجی نگر تحریر کر دیا گیا

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد سینٹرل بس اسٹینڈ کے داخلی گیٹ پر اورنگ آباد مسخ کرکے چھترپتی سمبھاجی نگر تحریر کردیا گیا ہے حالانکہ اس معاملے میں ابھی ضلع انتظامیہ نے کوئی وضاحت نہیں دی ہے۔Chhatrapati Sambhaji Nagar written on Aurangabad Bus Stand

اورنگ آباد سینٹر بس اسٹینڈ کا نام تبدیل
اورنگ آباد سینٹر بس اسٹینڈ کا نام تبدیل
author img

By

Published : Mar 3, 2023, 1:02 PM IST

اورنگ آباد سینٹر بس اسٹینڈ کا نام تبدیل

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کے معاملے میں سرکاری سطح پر جنگی پیمانے پر شہروں کا نام تبدیل کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ سب سے پہلے اورنگ آباد سینٹرل بس اسٹینڈ کے داخلی گیٹ کے بورڈ پر اورنگ آباد نام ہٹا کر باضابطہ چھتر پتی سمبھاجی نگر تحریر کیا گیا ہے۔ مراٹھی میڈیا نے بھی پہلے روز سے ہی چھتر پتی سمبھاجی نگر لکھنا شروع کردیا ہے۔ جی ٹوئینٹی اجلاس کے لیے غیر ملکی مہمانوں کے استقبال کے لیے جو کٹ آوٹ لگائے گئے تھے، ان میں بھی اورنگ آباد شہر کا نام بدل دیا گیا ہے حالانکہ اس پورے معاملے میں ابھی ضلع انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ اورنگ آباد ضلع کلکٹر سے اس معاملے پر پوچھا گیا تو کلکٹر نے صاف کہا کہ اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے انھیں کوئی مکتوب موصول نہیں ہوا ہے، تاہم مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے اورنگ آباد ڈپو کا نام تبدیل کرنے کا نوٹس جاری ہے۔ اورنگ آباد ایس ٹی ڈپو کے ذ مہ داروں کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں بورڈ کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد ایس ٹی کی تمام بسوں پر لگنے والی تختیاں بھی بدل دی جائیں گی۔ ایس ٹی ڈپو میں کچھ کنڈکٹر یہ شکایت کرتے بھی دیکھے گئے کہ ریاست کے دوسرے اضلاع میں لوگ تختیاں بدلنے پر زور دے رہے ہیں، جس کے سبب ایس ٹی ملازمین کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاہم ڈپو کنٹرولر کا کہنا ہیکہ اس طرح کی باضابطہ کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Renaming of Aurangabad and Osmanabad اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے پر عوامی ردعمل

بتادیں کہ تبدیلی نام کے معاملے کو بامبے ہائی کورٹ اور بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ میں چلینج کیا گیا ہے، معاملہ عدالت میں زیر غور ہے، ابھی عدالت نے اس معاملے میں کوئی فیصلہ صادر نہیں کیا ہے، اس کے باوجود شہر میں نام تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اورنگ آباد کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے بھی سرکاری حکام اور میڈیا کے رویے پر سخت نکتہ چینی کی اور جلد بازی پر سوال اٹھایا۔ ایم پی امتیاز جلیل نے کہا کہ جلد ہی اورنگ آباد کے امن پسند اور تاریخی ورثے سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو ساتھ لیکر تبدیلی نام کے خلاف ایک منظم تحریک شروع کی جائیگی، تاہم انہوں نے تحریک کا آغاز کب ہوگا، اس تعلق سے کوئی وضاحت نہیں کی۔ اورنگ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے واضح کردیا گیا کہ عدالت کا نام اورنگ آباد ہائی کورٹ ہی رہے گا۔ واضح رہے کہ پہلے اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کے سلسلے میں مرکزی حکومت کی وزارت داخلہ کی جانب سے این او سی جاری کی گئی۔ اس کے دو روز بعد ریاستی حکومت کے محکمہ محصول نے اورنگ آباد ضلع اور تعلقہ کا نام بھی تبدیل کرنے کا سرکولر جاری کیا، اس لحاظ سے اب اورنگ آباد شہر، ضلع اور تعلقہ کا نام چھتر پتی سمبھا جی نگر کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.