ETV Bharat / bharat

Chaupal Mushaira in Village of Bhopal: بھوپال کے گاؤں میں چوپال مشاعرہ اور ادبی نشست - literary session in Village of Bhopal

بھوپال کے ادیبوں اور شاعروں نے بڑی پہل کرتے ہوئے طے کیا ہے کہ اردو کو شہروں کے ساتھ ساتھ گاؤں تک پہنچایا جائے۔ اسی کے مدنظر بھوپال کے ایک گاؤں میں پہلے چوپال مشاعرہ Chaupal Mushaira in Village of Bhopal اور اب ادبی نشست literary session کا انعقاد کیا گیا۔

Chaupal Poetry and Literary Session in Bhopal
بھوپال کے گاؤں میں چوپال مشاعرہ اور ادبی نشست کا انعقاد
author img

By

Published : Dec 7, 2021, 7:57 PM IST

ریاست مدھیہ پردیس کے ادیبوں اور شاعروں اور ممتاز شاعر منظر بھوپالی کی تنظیم "ہم ایک ہیں" Manjar Bhopali's organization Hum Ek Hain کہ ذریعہ اردو کو اب شہر سے گاؤں تک لے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے تحت پہلے گاؤں کلا کھیری جھرنیاں میں چوپال مشاعرہ منعقد کیا گیا اور اب ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں بھوپال کے شاعروں اور ادیبوں نے شرکت کی۔

ویڈیو

پروگرام میں مقررین نے کہا کہ اردو ایک ایسی زبان ہے، جو گاؤں، قبیلوں، پگڈنڈیوں اور چوپالوں سے ہوتی ہوئی شہروں تک پہنچی ہے۔

دراصل اکثر یہ ہوتا ہے کہ آج کے وقت میں جو بھی اردو کے پروگرام منعقد ہوتے ہیں، وہ شہروں میں ہی ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے گاؤں میں چھپا ٹیلنٹ باہر نہیں آتا ہے۔ اس لئے تنظیموں کے ساتھ محکمہ ثقافت اور اردو اکیڈمی کو گاؤں کا رخ کر کے وہاں بھی اردو کو عام کرنا چاہئے اور گاؤں کی صلاحیت کو بھی باہر لانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

فروغ اردو پروگرام سے اردو کا فروغ تو ممکن نہیں؟

بھوپال کے ادیبوں اور شاعروں Writers and Poets of Bhopal نے اس قدم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اردو بھارت کی زبان ہے، یہیں پیدا ہوئی، یہیں پلی اور بڑی ہوئی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اس زبان کو ریاست مدھیہ پردیش میں بھی چھوٹے چھوٹے گاؤں تک پہنچایا جائے کیونکہ یہ وہ زبان ہے، جسے جو لوگ نہیں جانتے ہیں ان کے کانوں میں بھی مٹھاس گھول دیتی ہے۔ اس لئے آج ہمیں اپنی بنیادیں مضبوط کرنی ہیں، تب ہی ہم اوپر جائیں گے اور اگر ہم چوپال کے ذریعہ گاؤں میں اس طرح کی نشستیں کرتے ہیں تو نہ صرف اردو زبان کو فروغ ملےگا بلکہ گاؤں کے لوگ بھی اردو زبان سے روبرو ہو پائیں گے۔

آج کی اس تقریب میں شہر کے کئی شعراء و اردوداں نے اپنی موجودگی درج کرائی۔ اس تقریب کا مقصد صرف اور صرف اردو کی ترقی کے اسباب اور رکاوٹ پر شرکاء کی رائے اور اس کا حل کیسے ہو اور اردو ریاست کی چھوٹی چھوٹی جگہوں پر کیسے عمل کیا جائے اس پر غور کرنا تھا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.