ETV Bharat / bharat

Chandrayaan-3 Scheduled to Launch: اگست میں چندریان-3 کو لانچ کرنے کی تیاری - چندریان-3 اگست میں لانچ ہوگا

ڈپارٹمنٹ آف اسپیس نے رواں برس 19 مشنز کی منصوبہ بندی کی ہے۔ چاند پر بھارت کے مشن کا اگلا مرحلہ چندریان 3 اگست 2022 کے لئے طے شدہ ہے۔ مرکزی حکومت نے جمعرات کو لوک سبھا میں یہ جانکاری دی۔department of space announce to launch chandrayaan-3

اگست میں چندریان-3 کو لانچ کرنے کی تیاری

author img

By

Published : Feb 4, 2022, 8:08 AM IST

ڈپارٹمنٹ آف اسپیس نے ایک تحریری جواب میں کہا کہ چندریان-3 پر چندریان-2 مشن سے حاصل کردہ معلومات اور ماہرین کی تجاویز پر کام جاری ہے۔ مرکزی خلائی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک تحریری سوال کے جواب میں کہا کہ چندریان-2 سے حاصل کردہ معلومات اور قومی سطح کے ماہرین کی تجاویز کی بنیاد پر چندریان-3 پر کام جاری ہے۔ متعدد متعلقہ ہارڈ ویئر اور ان کے خصوصی ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکے ہیں اور لانچ اگست 2022 میں طے شدہ ہے۔ Chandrayaan-3 Scheduled to Launch

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جنوری سے دسمبر 2022 کے دوران کل 19 مشنز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جن میں آٹھ لانچ وہیکل مشن، سات خلائی جہاز مشن اور چار ٹیکنالوجی ڈیموسٹریٹر مشن شامل ہیں۔

کووڈ-19 کی وبا کی وجہ سے بہت سے مشن متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ خلائی شعبے کی اصلاحات اور نئے متعارف کرائے گئے ڈیمانڈ پر مبنی ماڈل کے پس منظر میں منصوبوں کا از سر نو جائزہ لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ آج ہی کے دن چندریان 2 لانچ کیا گیا تھا، دیکھیں ویڈیو

مرکزی وزیر نے کہا کہ خلائی شعبے میں اصلاحات اور نئے متعارف کرائے گئے ڈیمانڈ- ڈرائیون موڈل کی بنیاد پر پروجیکٹس کو ترجیح دی گئی ہے۔ چندریان 3 مشن کو 2021 میں لانچ کیا جانا تھا لیکن وبائی امراض کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.