اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندرشیکھر صبح گیارہ بجے کے قریب مظفر نگر میں بجهیڈی پھاٹک کے قریب پہنچے۔
ان کا خیرمقدم آزاد سماج پارٹی کے کارکنوں نے کیا۔ اے ایس پی صدر چندرشیکھر نے کہا کہ وہ انتخابات سے پہلے دلت پسماندہ مسلمان اور محروم معاشرے کے عوام کو متحد کرنے کے لئے جاتی ٹوڑو سماج جوڑو مہم کے بارے میں شعور لانے کے لئے پوری ریاست میں ایک سائیکل ریلی نکال رہے ہیں۔
جو کل یکم جولائی سہارنپور سے شروع کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں آزاد سماج پارٹی ریاست میں اقتدار میں شراکت دار بنےگی ۔ انہوں نے کارکنوں کے ساتھ مل کر سب سے پہلے سائیکل ریلی کا آغاز مسلم اکثریتی علاقے میں بجهیڈی پھاٹک سے صروٹ کے راستے ڈسٹرکٹ اسپتال تک کیا۔
- مزیدپڑھیں: چندر شیکھر آزاد کو حراست میں لیا گیا
اس موقع پر اے ایس پی ضلعی صدر جگدیش پال سمیت تمام عہدیدار اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔