ETV Bharat / bharat

Farooq Abdullah on JK Situation عزم، حوصلے اور صبر و استقلال سے ہی چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے

author img

By

Published : Aug 25, 2022, 7:25 PM IST

نیشنل کانفرنس کے سرپرست ڈاکٹر فاروق عبداللہ NC President Farooq Abdullah نے جمعرات کے روز کہا کہ اتحاد و اتفاق قوم کی بڑی فتح و نصرت سے تعبیر کی جاتی ہے جب کہ نااتفاقی ناکامی، تباہی اور بربادی کی علامت ہوتی ہے، جموں و کشمیر کے عوام گذشتہ 3 برسوں سے ایک مشکل ترین دور سے گذر رہے ہیں۔ Farooq Abdullah On Situation in J&K

Farooq Abdullah On Situation in J&K
عزم، حوصلے اور صبر و استقلال سے ہی چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق آئے روز سلب کئے جارہے ہیں، ناانصافی کا دور دورہ ہے، یہاں کے نوجوانوں کو پشت بہ دیوار کرنے کے لئے کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا جارہاہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پورے عزم ، حوصلے اور صبر و استقلال سے ہی ان چیلنجوں اور آزمائشوں کا مقابلہ کیاجاسکتا ہے۔Farooq Abdullah On Situation in J&K

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ ان حکمرانوں اور بادشاہوں پر کس قدر قہر اور طوفان برپا ہوئے جنہوں نے اپنی رعایا پر ظم و ستم کے پہاڑ ڈھائے۔ اللہ تعالیٰ نے وقت وقت پر ظالم حکمرانوں کے نام و نشان ختم کردیئے۔ آج ہم بھی ناانصافی کے خلاف صف آرا ہوئے ہیں اور ہمیں اُمید ہے کہ عوام کے بھر پور اشتراک سے ہمیں کامیابی و کامرانی حاصل ہوگی ۔Farooq Abdullah On Situation in J&K

یہ بھی پڑھیں: Farooq Abdullah on PAGD پی اے جی ڈی کا دروازہ کسی کے لئے بند نہیں: فاروق عبداللہ

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ عوام کی خوشحالی، فارغ البالی، امن و امان خصوصاً بھائی چارے کی مشعل کو فیروزاں رکھنے کیلئے جو قربانیاں پیش کی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان عناصر سے خبردار رہیں جو ہماری انفرادیت، وحدت اور بھائی چارے کو تار تار کرنے پر تلے ہیں۔Farooq Abdullah On Situation in J&K

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.