ETV Bharat / bharat

Cashless Medical Facility سی جی ایچ ایس مستفیدین کو چھ ایمس میں کیش لیس طبی سہولت ملے گی

author img

By

Published : May 20, 2023, 4:23 PM IST

رجیش بھوشن نے کہا کہ سی جی ایچ ایس کے اس فیصلے سے پورے ملک میں مرکزی ملازمین اورمرکزی حکومت کے پنشنرز کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی جی ایچ ایس کے پینل میں شامل اسپتالوں میں عام طور پر تمام اور خصوصی سہولیات دستیاب نہیں ہوتی ہیں۔ سی جی ایچ ایس کے ساتھ ایمس کے معاہدے سے مستفیدین کی مشکلات کم ہوں گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: ملک کے چھ شہروں بھوپال، بھونیشور، پٹنہ، جودھ پور، رائے پور اور رشیکیش میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں سی جی ایچ ایس کے تمام مستفیدین کو کیش لیس طبی سہولت ملے گی۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری راجیش بھوشن نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ سی جی ایچ ایس نے اس سلسلے میں ایمس انتظامیہ کے ساتھ ایک علیحدہ معاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھوپال، بھونیشور، پٹنہ، جودھ پور، رائے پور اور رشیکیش کے ایمس میں میں طبی سہولیات لینے والے سی جی ایچ ایس کے تمام مستفیدین کیش لیس علاج کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت پنشنرز اور سی جی ایچ ایس کے تمام زمروں پر دستیاب ہوگی۔ ان سہولیات میں او پی ڈی، جانچ اور اسپتال میں داخل ہونا شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں تمام ایمس اداروں کے ساتھ اس طرح کے معاہدے کئے جائیں گے۔ آئندہ چند ہفتوں میں نئی ​​دہلی ایمس، چنڈی گڑھ پی جی آئی ایم ای آر اور پڈوچیری جی آئی پی ایم ای آر میں بھی یہ سہولیات دستیاب ہوں گی۔بھوشن نے کہا کہ سی جی ایچ ایس کے اس فیصلے سے پورے ملک میں مرکزی ملازمین اورمرکزی حکومت کے پنشنرز کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی جی ایچ ایس کے پینل میں شامل اسپتالوں میں عام طور پر تمام اور خصوصی سہولیات دستیاب نہیں ہوتی ہیں۔ سی جی ایچ ایس کے ساتھ ایمس کے معاہدے سے مستفیدین کی مشکلات کم ہوں گی۔ تمام ایمس میں سی جی ایچ ایس مستفیدین کے لئے ایک علیحدہ کاؤنٹر بنایا جائے گا۔ بھوشن نے کہا کہ اب تک کے معاہدوں میں شامل تمام ایمس 10 سے 11 سال پرانے ہیں اور ان میں ملٹی اسپیشلٹی سہولیات ہیں۔ ہر اسپتال میں 800 سے 950 بستر دستیاب ہیں۔ اس سے سی جی ایچ ایس کے مستفیدین کو علاج کے لیے لمبی دوری کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Mandaviya on Corona مرکزی وزیر صحت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے حوالے سے جائزہ میٹنگ کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.