ETV Bharat / bharat

Certificate Distribution Program یتیم خانہ گیا میں طلبہ کے درمیان آئی ٹی آئی اسناد تقسیم - طلبہ کے درمیان آئی ٹی آئی اسناد تقسیم

صدارتی خطبہ میں ڈاکٹر محمد امیر نے کہاکہ آج کے ٹیکنیکل صنعت و حرفت کے دور میں یہ ضروری ہوگیا ہے کہ آپ ٹیکنیکل ڈگریاں لے کر ملک وقوم کی بھلائی میں تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارا ملک ٹیکنیکل ہب بننے جارہاہے جس میں آئی ٹی آئی کی تعلیم کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔Certificate Distribution Program

یتیم خانہ گیا میں طلبہ کے درمیان  آئی ٹی آئی اسناد تقسیم

author img

By

Published : Sep 20, 2022, 2:18 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے چیرکی میں واقع عنایت پرائیوٹ آئی ٹی آئی میں طلباء کے درمیان سند تقسیم کی گئی، سیشن 20-2018 اور 22-2020 میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو سند سے نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سہیل احمد خان نے بتایا کہ عنایت آئی ٹی آئی یتیم خانہ اسلامیہ گیا کے زیر اہتمام چلتا ہے۔ Certificate Distribution Program

سیشن 20-2018 اور 22-2020میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کے لیے این سی وی ٹی کی ہدایت کی روشنی میں تقسیم اسناد کی تقریب ہوئی جسکی صدارت ڈاکٹر محمد امیر خان نے کی جبکہ نظامت کے فرائض کو عبدالحمید ایڈمنسٹریٹر ادارہ ہذا نے انجام دیا۔ صدارتی خطبہ میں ڈاکٹر محمد امیر نے کہاکہ آج کے ٹیکنیکل صنعت و حرفت کے دور میں یہ ضروری ہوگیا ہے کہ آپ ٹیکنیکل ڈگریاں لے کر ملک وقوم کی بھلائی میں تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارا ملک ٹیکنیکل ہب بننے جارہاہے جس میں آئی ٹی آئی کی تعلیم کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے اور اب سرکار نے آئی ٹی آئی کی ڈگری کو انٹرمیڈیٹ کے برابر مان لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقہ کے طلبہ ٹیکنیکل کورس کرکے بہترین ذریعہ معاش حاصل کرسکتے ہیں، بڑی نوکریوں کے چکر میں کہیں ایسا نا ہوکہ نوجوان روزگار کا موقع گنوادیں۔

یتیم خانہ گیا میں طلبہ کے درمیان  آئی ٹی آئی اسناد تقسیم
یتیم خانہ گیا میں طلبہ کے درمیان آئی ٹی آئی اسناد تقسیم

مزید پڑھیں:۔ ٖ Program at St. Paul's School Rampur: رامپور سینٹ پال اسکول میں تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد

غور طلب ہے کہ چیرکی یتیم خانہ کے زیر اہتمام نہ صرف مدرسہ چلتا ہے بلکہ یہاں اسکول اور ٹیکنیکل ادارے بھی ہیں، جس میں مدرسہ میں پڑھنے والے طلبہ بھی تکنیکی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اس تقریب میں سہیل احمد خان ، للن کمار پرنسپل انچارج اور عبدالحمید کے ہاتھوں طلبا وطالبات کو سند دی گئی۔ اس موقع پر چیرکی اور قرب وجوار کے معززین نے شامل ہوکر طلبہ کا حوصلہ بڑھایا۔ خاص طور پر اس موقع پر ڈاکٹر اقبال احمد ، حافظ اورنگ زیب اقبال ، محمد اسراراحمدخان ، انجنیئر محمد امین اکرم , احمر خورشید ، نیاز احمد خان ، صابر خان ، تمیمہ خان وغیرہ موجود تھے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.