ETV Bharat / bharat

مرکزی حکومت نے نیپاہ وائرس کے انفیکشن کے معامے میں کیرالہ حکومت کو لکھا خط - کیرالہ میں نیپاہ وائرس

کیرالہ کے چیف سکریٹری وی پی جائے کو ارسال کئے گئے اس خط میں کہا گیا ہے کہ کنٹینمنٹ زون کے اندر کسی بھی مشتبہ معاملے کا پتہ لگانے کے لئے فعال طریقے سے کام کیا جانا چاہیے اور اسپتال اور کمیونٹی پر مبنی نگرانی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

مرکزی حکومت نے نیپاہ وائرس کے انفیکشن کے معامے میں کیرالہ حکومت کو لکھا خط

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 3:15 AM IST

کیرالہ میں 12 سالہ بچے کی نیپاہ وائرس کے انفیکشن سے موت جانے کے بعد مرکزی حکومت نے پیر کے روز کیرالہ حکومت کو ایک خط لکھ کر سخت نگرانی، کنٹیکٹ ٹریسنگ، اسپتال انتظامیہ اور معلومات فراہم کرنے میں کوآرڈینیشن کا مشورہ دیا۔

کیرالہ کے چیف سکریٹری وی پی جائے کو ارسال کئے گئے اس خط میں کہا گیا ہے کہ کنٹینمنٹ زون کے اندر کسی بھی مشتبہ معاملے کا پتہ لگانے کے لئے فعال طریقے سے کام کیا جانا چاہیے اور اسپتال اور کمیونٹی پر مبنی نگرانی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

مرکزی سکریٹری برائے صحت راجیش بھوشن نے اس خط میں کہا کہ ضلع انتظامیہ کو کنٹیکٹ سورسس کی نشاندہی کرنی ہے اور ہائی رسک اور کم رسک کنٹیکٹ سورسس کی فہرست تیار کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ضلع انتظامیہ کو ہوم کوارنٹائن کے طے شدہ ضابطوں پر عمل کرنا ہوگا اور اس طرح کے کیسز کی بھی بعد میں جانچ کر نی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کیرالہ میں 'نپاہ وائرس' کے انفیکشن پر ضروری اقدامات کیے گئے

واضح رہے کہ اتوار کی صبح کوزیکوڈ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں 12 سالہ بچے کی نیپاہ وائرس سے موت ہو جانے بعد لوگوں میں اسے لے کر خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی ایک ٹیم نے ضلع میں جاکر اس انفیکشن کے تعلق سے ایک ابتدائی رپورٹ سونپی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.