نئی دہلی: آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے سربراہ مولانا عمیر احمد الیاسی کو مرکزی حکومت کی جانب سے وائی پلس زمرے کی سکیورٹی دی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران الیاسی نے موہن بھاگوت کو 'راشٹریہ پتا' بھی کہا تھا۔جس کے بعد انھیں مسلسل مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق الیاسی کو آئی بی کی رپورٹ کے بعد ایم ایچ اے نے سکیورٹی فراہم کی ہے۔Y Plus Security to Maulana Ilyasi
یہ بھی پڑھیں:
دراصل، آل انڈیا امام آرگنائزیشن (AIIO) کے سربراہ مولانا عمیر احمد الیاسی کے مطابق انہیں انگلینڈ سے فون آیا تھا جس نے پہلے ناراضگی کا اظہار کیا، پھر گالیاں دیں اور دھمکیاں بھی دیں۔ چیف امام نے سوشل میڈیا پر دھمکیاں ملنے کی بھی بات کر چکے ہیں۔ آل انڈیا امام آرگنائزیشن ہندوستانی اماموں کی کمیونٹی کی نمائندہ آواز ہے اور دنیا کی سب سے بڑی اماموں کی تنظیم ہونے کا دعویٰ بھی کرتی ہے۔
آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے سربراہ الیاسی، جو اپنی تنظیم کے ایک حصے کے طور پر تقریباً 50 لاکھ اماموں کے ساتھ پوری دنیا میں امن اور ہم آہنگی کے لیے کام کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں، ماضی میں لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کی حمایت بھی کر چکے ہیں، جو کہ مہاراشٹر کے MNS کے سربراہ راج ٹھاکرے نے پیدا کیا تھا۔