ETV Bharat / bharat

Centre on PFI حکومتیں پی ایف آئی کے خلاف یو اے پی کے اختیارات کا استعمال کریں، مرکز

author img

By

Published : Sep 29, 2022, 3:11 PM IST

Updated : Sep 29, 2022, 10:44 PM IST

مرکز نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پاپولرفرنٹ آف انڈیا اور اس سے منسلک تنظیموں کے خلاف یو اے پی اے کے اختیارات کا استعمال کریں۔ Centre directs States, UTs to exercise powers of UAPA against PFI

Centre directs States, UTs to exercise powers of UAPA against PFI, its affiliates
حکومتیں پی ایف آئی کے خلاف یو اے پی کے اختیارات کا استعمال کریں

نئی دہلی: پاپولر فرنٹ آف انڈیا PFI اور اُس کی منسلک تنظیموں کو ایک غیر قانونی تنظیم قرار دینے کے بعد مرکز نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی کہ وہ ان کےخلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون 1967 کے اختیارات کا استعمال کریں۔ جاری کیے گئے ایک نوٹیفکیشن میں مرکزی حکومت نے پانچ سال کی مدت کے لیے PFI اور اس کی منسلک تنظیموں کو فوری طور پر ایک غیر قانونی تنظیم قرار دیا ہے۔ Centre directs States, UTs to exercise powers of UAPA against PFI

نوٹیفکیشن میں مرکزی وزارت داخلہ نے کہا کہ PFI اور اس کی منسلک تنظیموں نیز Rehab انڈیا فاﺅنڈیشن‘ کیمپس فرنٹ آف انڈیا‘ آل انڈیا امام کونسل‘ نیشنل کنفڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن‘ نیشنل وویمنس فرنٹ‘ جونیئر فرنٹ‘ ایمپاور انڈیا فاﺅنڈیشن اور کیرالہ کی Rehab فاﺅنڈیشن‘ ملک میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے کے ارادے سے تشدد آمیز سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں'۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیاکہ حکومت کی یہ رائے ہے کہ اگر PFI اور متعلقہ تنظیموں کی غیرقانونی سرگرمیوں کو فوری طور پر نہیں روکا گیا‘ تو وہ اپنی تخریب پسندی کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے اس موقع کا استعمال کریں گی‘ جس سے نظم ونسق میں خلل پیدا ہوگا اور ملک کے آئینی ڈھانچے کو نقصان پہنچے گا۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ اترپردیش‘ کرناٹک اور گجرات کی ریاستی سرکاروں نے PFI پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی۔'

مزید پڑھیں:

Last Updated : Sep 29, 2022, 10:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.