ETV Bharat / bharat

Ex-Agniveers in BSF Vacancies بی ایس ایف میں اگنی ویروں کیلئے دس فیصد ریزویشن کا اعلان - Centre 10 per cent reservation ex Agniveers in BSF

مرکزی وزارت داخلہ نے بی ایس ایف کی اسامیوں میں اگنی ویروں کے لیے دس فیصد ریزویشن دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے لیے مرکزی وزارت داخلہ نے بارڈر سیکورٹی فورس جنرل ڈیوٹی کیڈر کی بھرتی کے قوانین 2015 میں ترمیم بھی کی ہے۔ Centre announces 10% reservation for ex-Agniveers in BSF vacancies

Centre declares 10 per cent reservation for ex-Agniveers in vacancies within BSF
بی ایس ایف میں اگنی ویروں کیلئے دس فیصد ریزویشن کا اعلان، عمر حد میں نرمی
author img

By

Published : Mar 10, 2023, 12:21 PM IST

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے بارڈر سیکورٹی فورس کی اسامیوں میں سابق اگنی ویروں کے لیے 10 فیصد ریزرویشن کا اعلان کیا ہے۔ نیز عمر کی حد کے اصولوں میں نرمی کی گئی ہے جو اس بات پر منحصر ہوگا کہ آیا وہ اگنی ویر کے پہلے بیچ کا حصہ ہیں یا بعد کے بیچوں کا۔ مرکزی وزارت داخلہ نے یہ اعلان ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا ہے۔ اسے نافذ کرنے کے لیے مرکزی وزارت داخلہ نے بارڈر سیکورٹی فورس، جنرل ڈیوٹی کیڈر کی بھرتی کے قواعد 2015 میں ترمیم کی ہے، جو جمعرات 9 مارچ سے نافذ ہو گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کانسٹیبل کے عہدے کے لیے اگنی ویر کے پہلے بیچ کے امیدواروں کو عمر کی حد میں 5 برس کی چھوٹ دی جائے گی، جب کہ اس کے بعد کے تمام بیچوں کے امیدواروں کو رعایت دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق BSF میں بھرتی کے لیے درخواست دینے والے سابق اگنی ویروں کو 'فزیکل ایفیشنسی ٹیسٹ' سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق مرکز چار برس کی مدت پوری کرنے کے بعد زیادہ سے زیادہ 'اگنی ویرز' کو باقاعدہ بنانے کے لیے کئی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت مرکزی وزارت داخلہ نے تقریباً تمام مرکزی مسلح افواج جیسے سی آر پی ایف، سی آئی ایس ایف، آسام رائفلز، آئی ٹی بی پی، ایس ایس بی، بی ایس ایف میں سابق اگنی ویر کے لیے 10 فیصد ریزرویشن کا اعلان کیا ہے۔ وزارت دفاع نے مسلح افواج کے علاوہ اپنے دیگر محکموں میں سابق اگنی ویروں کے لیے ریزرویشن کا بھی اعلان کیا ہے۔

بتادیں کہ مرکزی کابینہ نے 14 جون 2022 کو مسلح افواج میں خدمات انجام دینے کے لیے نوجوانوں کے لیے بھرتی کی اسکیم کا آغاز کیا۔ اس اسکیم کو اگنی پتھ کا نام دیا گیا۔ اس کے تحت امیدواروں کو 4 برس کی مدت کے لیے اگنی ویر کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔ ان کی تربیت 10 ہفتوں سے 6 ماہ تک ہوگی۔ اگنی ویر بھارتی فوج میں ایک الگ رینک ہوگا۔ اس اسکیم کے تحت اگنی ویروں کو کسی قسم کی پنشن، گریجویٹی، ہیلتھ اسکیم جیسے سابق فوجی کو ملتے ہیں انہیں اسی طرح کے دیگر فوائد نہیں ملیں گے۔ سروس کے دوران مہنگائی الاؤنس اور ملٹری سروس پے بھی انہیں نہیں دیے جائیں گے۔ جب کہ رسک ہارڈشپ، راشن، یونیفارم، سفر جیسے الاؤنس دیے جائیں گے۔ سروس کے دوران یونیفارم پر ایک مخصوص نشان ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ تمام اعزازات جو فوج کے جوانوں کو ملتے ہیں وہ سبھی ملیں گے۔ سروس کے دوران اگنی ویروں کو فوج کی طبی اور کینٹین کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.