ETV Bharat / bharat

Centre Asks States to Ensure Oxygen Facilities: 'آکسیجن کی بہتر انداز میں سپلائی، ریاستوں کی ذمہ داری' - مرکز کی آکسیجن سپلائی ٹھیک کرنے کی ہدایت

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کے سیکریٹری راجیش بھوشن نے کورونا کے پیش نظر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ایک آن لائن جائزہ میٹنگ کی۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ آکسیجن پلانٹس کو فعال حالت میں ہونا چاہیے۔ متاثرین کو آکسیجن فراہم کرنے کے انتظامات درست ہونے چاہیے۔ Centre Asks States to Ensure Oxygen Facilities

آکسیجن نظام درست رکھنا ریاستوں کی بنیادی ذمہ داری ہے

author img

By

Published : Jan 8, 2022, 8:47 AM IST

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کے سیکریٹری راجیش بھوشن نے کہا ہے کہ ریاستوں کو مرکزی فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے جنگی بنیادوں پر آکسیجن پلانٹ نصب کرنے چاہیے اور انہیں فعال حالت میں رکھنا اولین ذمہ داری ہونی چاہیے۔ Centre Asks States to Ensure Oxygen Facilities

بھوشن نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ جمعہ کے روز ایک آن لائن جائزہ میٹنگ میں کہا کہ کووڈ کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر آکسیجن پلانٹس کو فعال حالت میں ہونا چاہیے ۔ متاثرین کو آکسیجن فراہم کرنے کے انتظامات بھی درست ہونے چاہیے ۔ جن اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹس لگائے جانے ہیں، وہاں جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے اور متعلقہ آلات اور تربیت یافتہ اہلکار تیار کئے جانے چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کو اس ذمہ داری کو ترجیحی بنیادوں سے نبھانا چاہیے۔

جائزہ میٹنگ میں مسٹر بھوشن نے ریاستوں میں کورونا وبا کی صورتحال اور مؤثر انتظامات کے لیے وینٹی لیٹرز، آکسیجن پلانٹس، آکسیجن کنسنٹریٹر اور آکسیجن سلنڈر سمیت آکسیجن آلات کی تیاری کا بھی جائزہ لیا۔

یواین آئی

مزید پڑھیں: Omisure kit detects Omicron variant: اومیکرون کا پتہ لگانے والا 'اومی شیور' کٹ

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.