ETV Bharat / bharat

مرکزی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام : ویلفیئر پارٹی آف انڈیا

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر طاہر حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت سب سے زیادہ اگر کوئی پریشانی ہے تو وہ مہنگائی ہے۔

author img

By

Published : Mar 20, 2021, 5:30 PM IST

مرکزی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام : ویلفیئر پارٹی آف انڈیا
مرکزی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام : ویلفیئر پارٹی آف انڈیا

مرکزی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوئی ہے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کا عام انسان بہت پریشان ہے۔

گیس کی بات کی جائے تو 600 روپے سے نو سو روپے ایک گیس سلنڈر کی قیمت ہوگئی ہے ڈیزل اور پٹرول 100 کے قریب پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں اور ہمارے ملک میں تیل کی قیمتوں میں بہت بڑا فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے وجولا اسکیم کے تحت غریب لوگوں کو مفت گیس کنکشن دے کر آج انہی سے نو سو روپے ایک گیس سلنڈر کی قیمت وصول کر رہی ہے اس کے علاوہ پکوان کا تیل کی قیمت جہاں 70 تا 80 روپے ہوا کرتی تھی آج 140 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح سے دیگر کئی روز مرہ کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے مگر افسوس کے حکومت اس پر بات نہیں کر رہی ہے۔

طاہر حسین نے مزید کہا کہ زرعی قوانین کو لے کر پچھلے چار ماہ سے ملک کے کسان احتجاج کر رہے ہیں مگر مرکزی حکومت ان کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ اس موقع پر ضلع ویلفیئر پارٹی آف انڈیا یادگیر کے صدر عبدالواسع کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.