ETV Bharat / bharat

نئے صنعتی راہداری کی تعمیر کو مرکزی کابینہ کی منظوری - نریندر مودی کی صدارت

وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت والی اقتصادی معاملوں کی کابینہ کمیٹی نے مختلف صنعتی راہداری کی تعمیر کے پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔

نئے صنعتی راہداری کی تعمیر کو مرکزی کابینہ کی منظوری

author img

By

Published : Dec 30, 2020, 9:11 PM IST

نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو ہوئی کمیٹی کی میٹنگ میں صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے شعبہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کی تجاویز کو منظوری دے دی گئی۔ وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے صحافیوں کو بتایا کہ ان منصوبوں کی تعمیر پر 7 ہزار725 کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔

توقع ہے کہ ان صنعتی علاقوں کی ترقی سے تقریباً تین لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ'یہ صنعتی راہداری آندھرا پردیش کے کرشناپٹم میں 2 ہزار 139 کروڑ روپے اور کرناٹک کے تمکور میں 1 ہزار 701 کروڑ روپے کے خرچ سے تعمیر کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ، اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں ملٹی موڈل لاجسٹک حب (ایم ایم ایل ایچ) اور ملٹی ٹرانسپورٹ حب (ایم ایم ٹی ایچ) کی تعمیر کا تخمینہ 3 لاکھ 88 ہزار 380 کروڑ روپے ہے۔

پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ 'صنعتی راہداری پروگرام، جو مشرقی اور مغربی ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈورز ایکسپریس ویز اور قومی شاہراہوں پر واقع بندرگاہوں، ہوائی اڈوں جیسے بڑے ٹرانسپورٹ کوریڈورز کی بنیاد کے طور پر تعمیر کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: مدارس کو ختم کرنے کا بل آسام اسمبلی میں منظور

اس کا مقصد صنعتوں کو معیاری، قابل اعتماد، پائیدار اور عمدہ فراہمی ہے۔بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے ذریعہ ملک میں مینوفیکچرنگ سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرانا ہے'۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.