Celebrations of Shab-e-Baraat in India: عقیدت و احترام کے ساتھ شب برات منائی گئی - ملک بھر میں پر امن طریقے سے شب برات منائی گئی
ملک بھر میں شب برات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔Celebrations of Shab-e-Baraat in India
مبارکہ مہینہ شعبان المعظم جسے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا مہینہ قرار دیا ہے۔ اس ماہ مبارکہ پندرہ تاریخ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ اس رات عبادت کرنے والوں کے لیے بارگاہ الہی کی جانب سے خصوصی انعام واکرام بھی ہے۔
مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں ہر اعتبار سے منفرد شناخت رکھتا ہے۔ یہاں کا جمعہ اور خصوصی تہوار قابل ذکر ہے۔ جو رونق یہاں کے تہواروں میں نظر آتی ہے اس کی مثال شاید ہی ملک کے کسی دوسرے شہروں میں دیکھنے کو ملتی ہوگی۔
بہر کیف امسال شب برات کے موقع پر شہر مالیگاؤں کے تمام چھوٹے بڑے قبرستانوں اور مساجد کی رونق لوٹ آئی۔ قبرستانوں میں آنے والوں پر عائد تمام پابندیوں کو ہٹا دیا گیا، جس کے سبب ہزاروں کی تعداد میں فرزان توحید قبرستانوں میں جاکر اپنے مرحومیں کے لیے دعائیں مغفرت اور رات بھر مساجد میں نماز و تلاوت میں مشغول نظر آئے۔'
گیا میں پرامن ماحول میں شب برات منائی گئی، تاہم کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعات کی اطلاع نہیں ہے، البتہ کچھ مقامات پر کشیدگی جیسا ماحول کرنے کی کوشش کی گئی جسے پولیس کی بروقت کارروائی اور سماجی افراد کی مستعدی کی وجہ سے معاملے بڑھے نہیں۔
شہر گیا میں دیر رات تک قبرستانوں تک پہنچ کر میئر گنیش پاسوان اور ڈپٹی میئر موہن شریواستو لوگوں سے ملتے رہے چونکہ کچھ ایسی قبرستان شہر گیا میں واقع ہے جہاں پر مسلم آبادی نہیں ہے لیکن وہ شہر کی بڑی قبرستان میں ایک ہے اور شب برات کے موقع پر ہزاروں کا ہجوم ہوتا ہے، ان میں ایک بھٹ بگہا اے پی کالونی کی قبرستان ہے۔ یہاں آس پاس مسلم آبادی نہیں ہے، لیکن یہاں مذہبی منافرت والی بھی کوئی بات نہیں ہے، تاہم احتیاط کے طور پر اس قبرستان پر پولیس جوانوں کی تعیناتی رات بھر رہی اور ہر گھنٹے پولیس افسران کی گاڑیاں پہنچتی رہیں۔
راجستھان کے دارالحکومت جے پو میں بھی دو برس بعد شب برات کے موقع پر مساجد میں رونق نظر آئی، کثیر تعداد میں لوگ عبادت کرنے کے لیے مسجدوں کا رخ کیے۔
شب برات اور ہولی کے پیش نظر نوئیڈا میں پولیس مستعد نظر آئی۔ ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے پولیس فورسز کو چوک چوراہوں میں تعنیات کیا گیا اور بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز نے شہر کا مارچ بھی کیا۔
پوری دنیا کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی شب برات کے سلسلے میں رات بھر شب خوانی کی محفل منعقد کی گئی۔
مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں شب برات کت موقع پر رات بھر شب خوانی ہوئی۔ شب برات کی مقدس تقریبات کے سلسلے میں مختلف جگہوں خانقاہوں درگاہوں اور مساجدوں میں رات بھر درود و ازکار کی محفلیں منعقد کی گئی۔
سرینگر میں سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ہزاروں لوگوں نے رات بھر شب خوانی کی کی محفل منعقد کی
مزید پڑھیں: