ETV Bharat / bharat

Raid On Rabri Devi Residence بہار میں رابڑی دیوی کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ - رابڑی دیوی

بہار کے پٹنہ میں لالو پرساد یادو کی اہلیہ اور سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ پڑا ہے۔ یہ چھاپہ صبح سے جاری ہے، رہائش گاہ کے اندر وزیر ماحولیات تیج پرتاپ یادو اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی موجود ہیں۔ وہیں ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو بجٹ اجلاس کے سلسلے میں اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔CBI raid on rabri devi residence in patna bihar

رابڑی دیوی کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ
رابڑی دیوی کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ
author img

By

Published : Mar 6, 2023, 11:37 AM IST

پٹنہ: بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں سابق وزیراعلی رابڑی دیوی کے گھر پر ایک بار پھر سی بی آئی کی چھاپہ ماری ہوئی ہے۔ سی بی آئی ٹیم کا آج صبح سے رابڑی کی رہائش گاہ کے اندر چھاپے جاری ہیں۔ اس آپریشن میں 12 رکنی ٹیم شامل ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ جانچ زمین کے بدلے نوکری دینے کے معاملے میں کی جا رہی ہے۔ دہلی ٹی راؤس ایونیو کورٹ نے پہلے ہی اس چھاپے کے لیے نوٹس بھیجا تھا۔

آپ کو بتا دیں کہ وزیر ریلوے رہتے ہوئے لالو پرساد یادو پر زمین کے بدلے نوکری دینے کا الزام ہے۔ یہ معاملہ 2004 سے 2009 کا ہے جب وہ مرکزی وزیر ریلوے تھے۔ اس معاملے میں لالو یادو کے علاوہ ان کی بیوی رابڑی دیوی، ان کی دو بیٹیوں میسا بھارتی، ہیما یادو سمیت 12 دیگر کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ سی بی آئی کے الزام کے مطابق جب لالو یادو ریلوے کے وزیر تھے تو ریلوے میں نوکریاں دینے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں کی گئیں۔

مزید پڑھیں:۔ رابڑی دیوی نے وزیراعظم کو 'جلاد' قرار دیا

سی بی آئی نے پورے معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس ایف آئی آر کے مطابق جن لوگوں کو ریلوے میں زمین کے بدلے ملازمتیں ملی ہیں ان کے نام راجکمار، متھلیش کمار، اجے کمار، سنجے رائے، دھرمیندر رائے، رویندر رائے، ابھیشیک کمار، دل چند کمار، پریم چند کمار، لال چند کمار، ہردانند چودھری اور پنٹو کمار ہیں۔ ان تمام کنبہ کے افراد کے نام پر زمین کے مالکانہ حقوق لالو کی بیوی رابڑی دیوی اور بیٹیوں میسا بھارتی اور ہیما یادو کے نام پر منتقل کیے گئے اور ساتھ ہی لاکھوں میں رقم بھی دی گئی۔ ان 12 افراد پر غلط طریقوں سے سرکاری نوکری حاصل کرنے کا بھی الزام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.