ETV Bharat / bharat

بنگال میں سیاسی تشدد کی جانچ سی بی آئی نے چار ٹیمیں تشکیل دیں - کولکاتہ ای ٹی وی بھارت خبر

کولکاتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے بعد پیش آئے پر تشدد واقعات، جنسی زیادتی اور قتل جیسے سنگین جرائم کی تحقیقات قومی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) کو سونپنے کے چند گھنٹے بعد تحقیقاتی ادارے کے عہدیداروں نے چار ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ہر ٹیم میں چھ افسران شامل ہیں۔

author img

By

Published : Aug 20, 2021, 11:38 AM IST

ذرائع کے مطابق سی بی آئی کی جانب سے تشکیل شدہ ٹیم کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست کے مختلف علاقوں میں پیش آئے پر تشدد واقعات، جسنی زیادتی اور قتل جیسے سنگین معاملات کی جانچ کے لئے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہر ٹیم میں چھ ارکان ہوں گے اور ہر یونٹ کی سربراہی جوائنٹ ڈائریکٹر لیول آفیسر کریں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تفتیشی ٹیمیں جلد ہی ریاست کا دورہ کرکے تحقیقات کا آغاز کرے گی۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو کولکاتہ ہائی کورٹ کی جانب سے ایک دھکہ لگا ہے۔ کولکاتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے بعد پیش آئے پرتشدد معاملات کی جانچ قومی تفتیشی ایجنسی کو سوپنا ہے۔

عدالت نے ریاستی حکومت کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ انتخابات کے بعد پیش آئے پر تشدد معاملات کے متاثرین کے معاوضے پر فوری عملدرآمد کرے۔

دراصل قومی حقوق انسانی کمیشن (نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن) کی سفارش کو قبول کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے ہدایت دی کہ بنگال میں اپریل مئی میں ہوے اسمبلی انتخابات کے بعد پیش آئے پرتشدد واقعات کی تحقیقات سی بی آئی کی طرف سے قائم کی جانے والی ایک خصوصی ٹیم کرے گی۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال: سول سوسائٹی کے ایک گروپ نے تشدد کے واقعات پر صدر جمہوریہ کو خط لکھا

سی بی آئی کی ٹیم کے عہدیدار جنسی زیادتی اور قتل جیسے سنگین جرائم کی تحقیقات کریں گے

سی بی آئی کی جانب سے تحقیقات کی نگرانی کے لیے ایک علیحدہ ڈویژن بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈویژن بنچ نے انتخابات کے بعد پیش آئے جرائم کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) بھی تشکیل دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.