ETV Bharat / bharat

CBI Diamond Jubilee Celebrations ملک کو بد عنوانی سے پاک کرنا سی بی آئی کی ذمہ داری، وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ سی بی آئی پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ لوگوں کا سی بی آئی پر بھروسہ ہے۔

وزیر اعظم
وزیر اعظم
author img

By

Published : Apr 3, 2023, 5:57 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ پیشہ ورانہ اور موثر اداروں کے بغیر ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر ممکن نہیں ہے اور اس لیے مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی پر ایک بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ وزیر اعظم مودی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات سے خطاب کر رہے تھے۔ بدعنوانی کو جمہوریت اور انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کی اہم ذمہ داری ہندوستان کو بدعنوانی سے پاک کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشن موڈ میں کالے دھن اور بے نامی جائیداد کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔ مودی نے کہا کہ بدعنوانوں کے علاوہ ہم بدعنوانی کے اسباب سے بھی لڑ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج بھی جب کوئی معاملہ حل نہیں ہوتا ہے تو اسے سی بی آئی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سی بی آئی نے اپنے کام اور تکنیک کے ذریعے لوگوں میں اعتماد پیدا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک اور شہریوں کی خواہش ہے کہ کسی کرپٹ شخص کو نہ بخشا جائے۔ اس دوران پی ایم مودی نے کہا کہ 'سی بی آئی نے عام شہری کو امید اور طاقت دی ہے۔ لوگ سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کررہے ہیں کیونکہ سی بی آئی انصاف کے لیے ایک برانڈ بن کر ابھری ہے۔ اس موقع پر پی ایم مودی نے کہا کہ عوام کو سی بی آئی پر پورا بھروسہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بد عنوانی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ پہلے ملک میں بہت سی کرپشن ہوئی تھی۔ سی بی آئی کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پی ایم مودی نے ممتاز خدمات کے لیے صدر پولیس میڈل اور سی بی آئی کے بہترین تفتیشی افسر گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں کو اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر سی بی آئی کے سینئر افسران اور دیگر معززین موجود تھے۔

مزید پڑھیں: Combined Commanders Conference فوج کو نئے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے، وزیر اعظم مودی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.