نئی دہلی: مرکز کے زیرانتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ایس آئی بھرتی بدعنوانی معاملہ میں سی بی آئی نے 33 مقامات پر چھاپے ماری کی ہے۔ افسران نے اس کی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کے کنٹرولر امتحانات اشوک کمار کے احاطے کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔ جموں، سری نگر، ہریانہ کے کرنال، مہندر گڑھ، ریواڑی، گجرات میں گاندھی نگر، دہلی، اتر پردیش کے غازی آباد اور کرناٹک کے بنگلور میں تلاشی مہم جاری ہے۔CBI Conducting Searches at 33 Places
مزید پڑھیں:۔ Bengal SSC Scam:ایس ایس سی کے سابق چیئرمین سبریش بھٹاچاریہ کے گھر اور دفتر پر سی بی آئی کا چھاپہ
انہوں نے کہا کہ مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ کے سلسلے میں سی بی آئی کے ذریعہ تلاشی کا یہ دوسرا دور ہے۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جموں و کشمیر انتظامیہ کی درخواست پر 33 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ سی بی آئی ذرائع نے کہا کہ سی بی آئی نے منگل کی صبح جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کے سابق چیئر مین خالد جہانگیر اور جے کے ایس ایس بی کے امتحانات کے کنٹرولر اشوک کمار اور ایک ڈی ایس پی سمیت جموں وکشمیر پولیس کے کچھ افسروں اور سی آر پی ایف کے کچھ افسروں کی رہائش گاہوں پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔
انہوں نے بتایا کہ جموں اور سری نگر کے علاوہ کرنال، مہندر گڑھ، گجرات کے گاندھی نگر، دہلی، اتر پردیش کے غازی آباد اور کرناٹک کے بنگلورو میں بھی تلاشی کارروائیاں انجام دی گئیں۔ بتادیں کہ پولیس سب انسپکٹر کی اسامیوں کے لئے سال رواں کے27 مارچ کو امتحانات منعقد ہوئے تھے جبکہ ان کے نتائج کا اعلان4 جون کو کیا گیا تھا۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری ہوتے ہی ان امتحانات میں بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے تھے جس کے پیش نظر حکومت نے تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔