ETV Bharat / bharat

Hamza Ansari Arrested: سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے ساتھی حمزہ انصاری گرفتار - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

سی بی آئی نے سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے ساتھی حمزہ انصاری کو گرفتار کر لیا ہے۔ حمزہ پر پراپرٹی ڈیلر موہت اگروال کے اغوا اور جیل میں مارپیٹ کا الزام ہے۔ Hamza Ansari Arrested In Prayagraj

سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے ساتھی حمزہ انصاری گرفتار

author img

By

Published : Jul 1, 2022, 8:28 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے ساتھی حمزہ انصاری کو سی بی آئی نے گرفتار کر لیا ہے۔ معلومات کے مطابق سی بی آئی کی لکھنؤ ٹیم نے حمزہ کو کریلی علاقے کے قبرستان کے قریب سے گرفتار کیا ہے۔ فی الحال سی بی آئی عتیق کے بیٹے عمر کی تلاش کر رہی ہے۔ CBI arrest hamza ansari in prayagraj

ذرائع کے مطابق حمزہ انصاری دیوریا جیل کیس میں مطلوب تھے۔ اس لیے سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے بھی ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ ساتھ ہی حمزہ پر پراپرٹی ڈیلر موہت اگروال کے اغوا اور جیل میں مارپیٹ کا بھی الزام ہے۔ اس واقعہ کے بعد پراپرٹی ڈیلر موہت اگروال نے لکھنؤ میں عتیق احمد اور ان کے بیٹے عمر اور دیگر کے خلاف اغوا اور مارپیٹ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ عدالت کے حکم پر کیس کی تفتیش سی بی آئی کو منتقل کر دی گئی۔ اس واقعے کے بعد سے ملزم حمزہ انصاری مفرور تھے۔ آخر کار سی بی آئی نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

عتیق احمد کا بڑا بیٹا عمر بھی اسی کیس میں ملزم ہے۔ سی بی آئی نے عمر پر ایک لاکھ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔ فی الحال وہ سی بی آئی کی گرفت سے باہر ہے۔ تفتیشی ادارہ عتیق احمد کے بیٹے عمر کی کافی عرصے سے تلاش میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں:۔ عتیق احمد کے رشتہ دار کو عدالتی حراست میں بھیجا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.