ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال: الیکشن کمیشن کی ٹیموں نے 1.45 کروڑ روپے کی مشتبہ رقم ضبط کی

مغربی بنگال میں آٹھویں مرحلہ کی رائے دہی سے قبل الیکشن کمیشن سخت ہوگیا ہے۔ جگہ جگہ چھاپہ مار کارروائی کی جارہی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن (ای سی) کی نگرانی ٹیموں (ایس ایس ٹی) نے منگل کے روز مغربی بنگال میں پولنگ سے متعلقہ متعدد علاقوں سے 1.45 کروڑ روپے کی مشتبہ نقد رقم ضبط کی ہے۔

مغربی بنگال: الیکشن کمیشن کی ٹیموں نے 1.45 کروڑ روپے کی مشتبہ رقم ضبط کی
مغربی بنگال: الیکشن کمیشن کی ٹیموں نے 1.45 کروڑ روپے کی مشتبہ رقم ضبط کی
author img

By

Published : Apr 28, 2021, 12:52 PM IST

الیکشن کمیشن مغربی بنگال میں آٹھویں مرحلہ کی رائے دہی پرامن کرانا چاہتا ہے، جس کے لیے متعدد علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں، چورنگی اسمبلی حلقہ میں مولالی کراسنگ پر الیکشن کمیشن کی ٹیموں کے ذریعہ 30 لاکھ روپے نقدی ضبط کی گئی۔ ایک اور ٹیم نے جوراسانکو اسمبلی سیٹ ایریا میں ایک گاڑی سے 40 لاکھ روپے ضبط کیے۔

اسی طرح کولکتہ پولیس کی ایک ٹیم نے پانچ افراد کو روک کر 75 لاکھ روپے ضبط کیے جس کے لئے وہ "کوئی دستاویزات یا جواز" نہیں پیش کرسکے۔ ای سی کے ایک سینئر اہلکار نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کیسز کے بارے میں محکمہ انکم ٹیکس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انتخابات میں حصہ لینے کے دوران ووٹرز کو نقد رقم، منشیات اور دیگر اشیا کی غیر قانونی منتقلی کی جانچ کے لئے ای سی نے متعدد مرکزی اور ریاستی سرکاری ایجنسیوں کی طرف سے فراہم کی گئی نگرانی کی ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ ریاست میں کل یعنی جمعرات 29 اپریل کو آٹھ مرحلہ وار انتخابات کے آخری مرحلے کا انتخاب ہونا ہے۔ جب کہ ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.