ETV Bharat / bharat

مودی کے خلاف ریمارک کرنے والے دو مسلم نوجوانوں کے خلاف کیس درج

وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ریمارکس کرتے ہوئے تشدد برپا کرنے والے قابل اعتراض مواد فیس بک پر پوسٹ کرنے کے الزام میں دو مسلم نوجوانوں کے خلاف پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے چتور ضلع کا ہے۔

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 1:29 PM IST

مودی کے خلاف ریمارک کرنے والے دو مسلم نوجوانوں کے خلاف کیس درج
مودی کے خلاف ریمارک کرنے والے دو مسلم نوجوانوں کے خلاف کیس درج

آندھراپردیش کے ضلع چتورمیں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کرنے کے الزام میں دو مسلم افراد کے خلاف پولیس نے کیس درج کیا۔

تفصیلات کے مطابق چتور ضلع کے راماسمدرم پولیس اسٹیشن کے حدود میں دو مسلم نوجوانوں عادل اور داداپیر نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کرتے ہوئے فیس بک پر پوسٹ کیا۔

جس کے خلاف مقامی بی جے پی کے رہنما ناگابھوشنم، کرشنا مورتی، سرینواس اور دوسروں نے پولیس میں شکایت کی۔اور پولیس نے ان نوجوانوں کے خلاف تشدد کو بھڑکانے والے پوسٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

اس سلسلے میں پولیس تحقیق کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.