نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کے پروجیکٹ ڈائریکٹر آنند کمار نے کنڈلی پولیس اسٹیشن میں شکایت کی ہے کہ کچھ لوگوں نے کنڈلی گاؤں کے قریب واقع ایک کار کمپنی کے سامنے قومی شاہراہ پر غیر قانونی تعمیر شروع کردی ہے۔
انہوں نے اینٹوں سے قومی شاہراہ پر پختہ مکانات تعمیر کرنا شروع کردیئے ہیں، اس کے لیے قومی شاہراہ کو بھی نقصان پہنچا ہے، اس نے پولیس ٹیم کو غیرقانونی قبضے کرنے کی تصاویر بھی فراہم کیں، جس پر کنڈلی تھانہ پولس نے آنند سنگھ کے بیان پر دفعہ 283 ، 431 اور 8 بی نیشنل ہائی وے ایکٹ 1956 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
دوسری طرف کنڈلی بلدیہ کے سکریٹری پون کمار نے کنڈلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے کہ کسانوں نے قومی شاہراہ کے قریب کے ایف سی کے سامنے خالی اراضی پر بور ویل کیا ہے، اس کے لیے کوئی اجازت نہیں لی گئی ہے، انہوں نے پنجاب کے کسان کرم سنگھ سمیت دیگر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود میونسپلٹی انجینئر کنڈلی کسانوں کے پاس جاکر انہیں بورنگ کرنے سے منع کیا تھا، اس کے باوجود بور ویل کی جا رہی ہے، جس پر پولیس نے پون کے بیان پر کرم سنگھ و دیگر پر دفعہ 188 اور دفعہ 8 بی نیشنل ہائی وے ایکٹ 1956 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔