ETV Bharat / bharat

Case Registered Against Pragya Thakur پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف مقدمہ درج - اشتعال انگیز تقریر کے خلاف مقدمہ درج

مدھیہ پردیش کی بی جے پی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف ضلع شیو موگا میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ رکن پارلیمان پر ایک مخصوص مذہب کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے۔ Case Registered Against Pragya Thakur

پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف مقدمہ درج
پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف مقدمہ درج
author img

By

Published : Dec 29, 2022, 8:42 AM IST

پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف مقدمہ درج

شیوموگا: ریاست کرناٹک کے شیو موگا ضلع میں پولیس نے بدھ کے روز بی جے پی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ شیو موگا ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر ایچ ایس سندریش کی شکایت پر کوٹ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بھوپال کی رکن پارلیمان کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں 153A,153B, 268, 295A, 298, 504, 508. 153A (مذہب، نسل کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) اور 295A (جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی کارروائیاں جن کا مقصد کسی بھی طبقے کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرکے اس کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنا) شامل ہیں۔ Case registered against BJP MP Pragya Thakur for 'inflammatory remarks' at Shivamogga event

واضح رہے کہ تحسین پونا والا نے اپنے حالیہ دورہ کرناٹک کے دوران اقلیتی برادری کے خلاف قابل اعتراض تقریر کے سلسلے میں مدھیہ پردیش سے بی جے پی کی رکن پارلیمان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ پونا والا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شیو موگا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جی کے متھن کمار کو شکایت درج کروائی۔ شکایت کنندہ نے وزیراعلی بسواراج بومئی کے ساتھ ایک کاپی بھی منسلک کی تھی۔ یہ نوٹس شیوموگا کے کوٹ پولیس اسٹیشن نے پونا والا کو ای میل کے ذریعے انکوائری میں شرکت کے لیے بھیجا تھا، اس کے بعد بدھ کو مقامی کانگریس رہنما نے بھی شکایت درج کرائی۔

مزید پڑھیں:۔ Pragya Thakur for Weapon Remark پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف وطن سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ ایم پی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے اتوار کو شیوموگا شہر میں منعقدہ ہندو جگرانا ویدیکے کے سالانہ کنونشن میں شرکت کی تھی اور اپنے دورے کے دوران وہ بجرنگ دل کارکن ہرشا کی رہائش گاہ پر گئی تھیں، ہرشا کو حجاب کے خلاف مہم کی قیادت کرنے پر مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا تھا۔ شکایت میں الزام لگایا گیا کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے تقریب میں اقلیتی برادری کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز اور توہین آمیز تقریر کی تھی۔ انہوں نے مشتعل انداز میں لوگوں سے مبینہ ’لو جہاد‘ کا مناسب جواب دینے کو کہا تھا۔

انہوں نے ہندوؤں سے کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں کا خیال رکھیں اور گھر میں ہتھیار رکھیں۔ اگر کوئی ہتھیار نہیں رکھتا ہے تو کم از کم سبزیوں کو کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والی چھری کو تیز رکھیں۔ انہوں نے ہمارے ہرشا کو چاقو سے قتل کیا تھا۔ انہوں نے ہندو کارکنوں کو قتل کرنے کے لیے چھریوں کا استعمال کیا ہے، ہمیں کسی بھی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے اپنی چھریوں کو تیز رکھنا ہوگا۔ اگر ہمارا چاقو سبزیوں کو اچھی طرح کاٹتا ہے تو یہ ہمارے دشمنوں پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.