ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں پولیس نے آسام کے وزیراعلی اور بی جے پی رہنما ہیمنت بسوا سرما کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، گزشتہ روز وزیراعلی نے کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی کی پیدائش پر توہین آمیز تبصرے کیا تھا۔ Case Registered Against Assam CM at Jubilee Hills Police Station in Hyderabad
جمعہ کو اتراکھنڈ میں ایک انتخابی ریلی کے دوران بسوا سرما نے 2016 کی سرجیکل اسٹرائیک پر مبینہ طور پر سوال اٹھانے کے لیے راہل گاندھی پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ "بھارت نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک جنرل بپن راوت کی قیادت میں کی تھی۔ راہل گاندھی نے سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہم نے کبھی ان سے اس بات کا ثبوت مانگا کہ آپ راجیو گاندھی کے بیٹے ہیں یا نہیں؟
مزید پڑھیں:۔ Punia Slams Himanta Biswa Sarma: کانگریس ترجمان پی این پونیا کا ہیمنتا بسوا سرما پر طنز
گاندھی کے خلاف ریمارکس کے بعد تلنگانہ میں کانگریس قائدین نے ریاست بھر کے 700 سے زیادہ پولیس اسٹیشنوں میں شکایتیں درج کرائی ہیں۔ جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں ٹی پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی نے دو دن قبل سرما کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، اب بی جے پی رہنما کے خلاف جان بوجھ کر توہین کے الزامات سے متعلق آئی پی سی کی دفعہ 504 اور 505 شق 2 کے تحت باضابطہ طور پر مقدمہ درج کرایا ہے۔