میرٹھ: غیرقانونی طریقے سے گوشت کا کاروبار کرنے کے الزام میں حاجی یعقوب قریشی، ان کی اہلیہ اور بیٹوں کے خلاف میرٹھ پولیس نے کھرخودہ تھانے میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ Gangster Act Registered Against Haji Yakub
اطلاعات کے مطابق میرٹھ پولیس یعقوب کے غیر قانونی ملکیت کی نشاندہی کرکے اس کو ضبط کرنے کا خاکہ تیار کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ 31 مارچ 2022 کو پولیس، انتظامیہ سمیت کئی محکموں کی مشترکہ ٹیم نے ہاپوڑ روڈ پر واقع حاجی یعقوب قریشی کی گوشت کی فیکٹری پر چھاپہ مارا تھا۔ پولیس کے مطابق فیکٹری میں غیر قانونی طور پر گوشت کی پیکنگ کی جارہی تھی۔ موقع سے دس ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
اس معاملے میں یعقوب قریشی، ان کے بیٹے، عمران اور فیروز سمیت 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یعقوب کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ ان پر 50-50 ہزار کے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی روہت سنگھ سجوان نے بتایا کہ جمعرات کو ڈی ایم کی سفارش کے بعد گینگسٹر کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ یعقوب کے فیکٹری مینیجر موہت تیاگی، مجیب اور فیضان بھی مقدمے میں ملزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Haji Yakub Qureshi Property Attached: سابق وزیر یعقوب قریشی کی سو کروڑ کی املاک قرق