ETV Bharat / bharat

BJP MLA Controversial Statement بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف آسام میں مقدمہ درج

author img

By

Published : Apr 7, 2023, 8:24 AM IST

آسام کی بی جے پی حکومت نے این سی ای آر ٹی کے نصاب سے مغل تاریخ ہٹا دیا ہے، جس کے بعد آسام سے بی جے پی ایم ایل اے روپ جیوتی کرمی نے تاج محل اور قطب مینار کے حوالے سے متنازع بیان دیا ہے۔ BJP mla calls for demolition of taj mahal and qutub minar

تاج محل اور قطب مینار کو منہدم کرکے مندر تعمیر کیا جائے

گوہاٹی: آسام کے ایک بی جے پی رکن اسمبلی نے این سی ای آر ٹی کے نصاب سے مغل تاریخ کے ابواب کو خارج کرنے پر جاری تنازعہ کے درمیان ایک متنازع بیان دیا ہے۔ ماریانی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی ایم ایل اے روپ جیوتی کرمی نے تاج محل اور قطب مینار کو منہدم کرکے وہاں بڑا مندر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ روپ جیوتی کرمی نے منگل کو آسام قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کے سامنے مغل تاریخ کو نصاب سے خارج کئے جانے پر تبصرہ کیا۔ ایم ایل اے کرمی نے این سی ای آر ٹی کے نصاب سے مغل تاریخ کے کچھ حصوں کو خارج کرنے کی حمایت کی۔ انہوں نے مغلیہ سلطنت کی یادگاروں قطب مینار اور تاج محل کو منہدم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ایم ایل اے نے ان دونوں یادگاروں کو منہدم کرکے ان مقامات پر بڑے مندروں کے تعمیر کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اپنی ایک سال کی تنخواہ مندروں کی تعمیر کے لیے عطیہ کریں گے۔

ایم ایل اے کرمی صرف تاج محل کو منہدم کرنے کا مطالبہ کرنے سے نہیں رکے۔ انہوں نے بدھ کو میڈیا کے سامنے ایک بار پھر متنازع بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ جہاں نے چوری اور ڈکیتی سے جمع ہونے والی رقم سے تاج محل بنوایا تھا۔ قانون ساز نے یہ سوال بھی کیا کہ اگر اس نے (شاہ جہاں) نے اپنی بیوی ممتاز سے محبت کی یاد میں تاج محل بنایا تھا تو شاہ جہاں نے ممتاز کے علاوہ تین دیگر خواتین سے شادی کیوں کی؟ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ممتاز اور شاہجہان کے درمیان محبت کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ایک وکیل نے ایم ایل اے روپ جیوتی کرمی کے خلاف تاج محل اور مغل شہنشاہ شاہ جہاں کے بارے میں ان کے تبصرے کے لیے گوہاٹی کے لتاشیل پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Foreign Mother Son Not Patriot منوج منتشر کے متنازع بیان پر ہنگامہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.