بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف اور اداکارہ دشا پٹانی کے خلاف بغیر کسی ضروری وجہ کے عوامی مقام پر گھومنے کے لئے وبا کی گائڈ لائنس کی خلاف ورزی کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس کے ایک عہدے دار نے یہ معلومات دی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ممبئی میں دوپہر دو بجے کے بعد بغیر کسی وجہ کے عوام کو گھومنے پھرنے پر پابندی ہے، لیکن اس کے باوجود شام تک باندرا بس اسٹینڈ کے قریب ٹائیگر شراف گھومتے ہوئے پائے گئے۔
مزید پڑھیں:
raj kapoor death anniversary: آج بھی دلوں پر راج کرتے ہیں راج کپور
پولیس نے بتایا کہ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔