ETV Bharat / bharat

Punjab Political Crisis کیپٹن امریندر سنگھ نے بی جے پی سے اتحاد کو قیاس آرائی قرار دیا

وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے تقریباً دو ہفتے بعد پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ جس کے بعد یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ امریندر سنگھ اپنی نو تشکیل شدہ پنجاب لوک کانگریس (پی ایل سی) کو بی جے پی میں ضم کر سکتے ہیں۔Punjab Political Crisis

کیپٹن امریندر سنگھ نے بی جے پی سے اتحاد کو قیاس آرائی قرار دیا

author img

By

Published : Sep 16, 2022, 10:10 AM IST

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ کیپٹن امریندر سنگھ وزیر داخلہ سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات کے بعد باہر آئے۔ اس ملاقات کے بعد یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ امریندر سنگھ اپنی نو تشکیل شدہ پنجاب لوک کانگریس (پی ایل سی) کو بی جے پی میں ضم کر سکتے ہیں، حالانکہ انہوں نے اپنی پارٹی پنجاب لوک کانگریس (پی ایل سی) کے بی جے پی میں انضمام کے سوال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض قیاس آرائیاں ہیں۔Captain Amarinder Singh rejected the news of alliance with BJP

امریندر سنگھ نے اس سے قبل 30 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ انہوں نے وزیراعظم سے پنجاب سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھاکہ "وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ پنجاب سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ریاست اور ملک کی حفاظت اور سلامتی کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا، جو ہم دونوں کے لیے ہمیشہ اہم رہا ہے۔ "

مزید پڑھیں:۔ میں کانگریس چھوڑ رہا ہوں لیکن بی جے پی جوائن نہیں کروں گا: امریندر سنگھ

وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے تقریباً دو ہفتے بعد پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ جس کے بعد یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ امریندر سنگھ اپنی نو تشکیل شدہ پنجاب لوک کانگریس (پی ایل سی) کو بی جے پی میں ضم کر سکتے ہیں۔ تاہم وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد انہوں نے ان باتوں کی تردید کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.