سپریم کورٹ Supreme Court نے جمعہ کو کہا کہ کووڈ ویکسین Corona Vaccine پر شک کی کوئی بنیاد نہیں ہے اور وہ اس معاملے میں کوئی حکم یا رائے نہیں دے گی۔
جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس اے ایس بوپنا نے ایک پی آئی ایل کی سماعت کے دوران ایک بار پھر کہا کہ کووڈ-19 کی ویکسین کو کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر شک نہیں کیا جانا چاہیے، کیونکہ اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔
جسٹس چندرچوڑ نے بتایاکہ عالمی ادارہ صحت نے بھی کہا ہے کہ ویکسین بہت موثر ہیں۔ لہذا، ہم کوئی حکم یا آراء دے کر کوئی اشارہ نہیں دینا چاہتے۔
ایک پی آئی ایل ڈاکٹر اجے کمار گپتا نے دائر کی تھی۔ درخواست میں حکومت سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ ایک آزاد ایجنسی کو ہدایت دے کہ وہ ویکسین لگوانے والے لوگوں پر اثرات کی تحقیقات کرے۔
یہ بھی پڑھیں: COVID-19 Death: کورونا سے 24 گھنٹوں میں 500 مریضوں کی اموات
درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا تھا کہ ویکسینیشن کے 30 دن کے اندر ہونے والی اموات یا مضر اثرات کے معاملات کی تحقیقات کی جائیں۔
یو این آئی