ETV Bharat / bharat

کنیڈا ترقی پذیر ممالک کو کورونا کے 10 کروڑ ٹیکے مہیا کرائے گا

کنیڈا ترقی پذیر ممالک کو کورونا وائرس کے ٹیکے کی ایک ارب خوراک عطیہ کرنے کے G7 ممالک کے وعدے کے تحت 10 کروڑ خوراک مہیا کرائے گا۔

کنیڈا ترقی پذیر ممالک کو کورونا کے 10 کروڑ ٹیکے مہیا کرائے گا
کنیڈا ترقی پذیر ممالک کو کورونا کے 10 کروڑ ٹیکے مہیا کرائے گا
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 10:48 PM IST

دنیا کی سب سے بڑی ترقی یافتہ معیشتوں کے سربراہوں کے سالانہ اجلاس میں ٹیکوں کی مساوی تقسیم سمیت عالمی وباء سے نجات بنیادی موضوع ہونے کی توقع ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن پہلے ہی کورونا ٹیکے کی 50 کروڑ خوراکیں فراہم کرنے کا عہد کر چکے ہیں، جبکہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے برطانیہ کی طرف سے 10 کروڑ ویکسین دینے کا عہد کیاہے۔

کنیڈا ترقی پذیر ممالک کو کورونا کے 10 کروڑ ٹیکے مہیا کرائے گا
کنیڈا ترقی پذیر ممالک کو کورونا کے 10 کروڑ ٹیکے مہیا کرائے گا

برطانیہ میں کنیڈا کے ہائی کمشنر رالف گڈلے نے جمعہ کے روز اس سلسلے میں اپنے ملک کے فیصلے کے بارے میں صحافیوں کو بتا تے ہوئے کہا کہ کنیڈا دنیا بھر میں 10 کروڑ خوراکیں بھیجے گا۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی سپلیمنٹس اور مالی تعاون کی شکل میں کنیڈا کا عطیہ 10کروڑ خوراکوں کے مساوی ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ جی- 7 کی قرارداد کے تحت کون سا ملک کتنا عطیہ دےگا ، یہ اتوار کے روزمعلوم ہوگا۔

گڈلے نے کہا کہ کنیڈا کے باشندوں کو ویکسین کا عطیہ دینے کے فیصلے اور اس کی خریداری میں ملک کی مشکلات کے پیش نظر ٹیکوں کی گھریلو فراہمی پر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.