ETV Bharat / bharat

Russia Ukraine War: کینیڈا اپنی فوج یوکرین نہیں بھیجے گا - یوکرین اور روس کی جنگ

جسٹن ٹروڈو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت روسی صدر ولادیمیر پوتن پر دباؤ بڑھانے کی کوششوں کے طور پر ملک میں روسی خام تیل کی درآمدات پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کناڈا اپنی فوج یوکرین نہیں بھیجے گا
کناڈا اپنی فوج یوکرین نہیں بھیجے گا
author img

By

Published : Mar 1, 2022, 10:04 AM IST

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں جاری روسی فوجی کارروائی کے درمیان وہاں اپنی فوج نہیں بھیجیں گے۔

وزیراعظم ٹروڈو نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ہم اپنی فوج یوکرین نہیں بھیج رہے ہیں۔

جسٹن ٹروڈو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت روسی صدر ولادیمیر پوتن پر دباؤ بڑھانے کی کوششوں کے طور پر ملک میں روسی خام تیل کی درآمد پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم روس سے خام تیل کی تمام درآمدات پر پابندی لگانے کے اپنے ارادے کا اعلان کر رہے ہیں، یہ ایک ایسی صنعت ہے جس نے صدر پوتن اور ان کے امیروں کو بہت فائدہ پہنچایا ہے،" ٹروڈو نے فرانسیسی زبان میں کہاکہ " حالیہ برسوں میں کینیڈا نے بہت کم مقدار میں درآمد کی ہے، یہ اقدام ایک طاقتور پیغام بھیجتا ہے۔"

مزید پڑھیں:۔ EU on Russia: یوروپی یونین کا روس پر نئی شدید پابندیوں کا اعلان

واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین میں فوجی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ یہ کارروائی یوکرین کے فوجی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے ہے اس سے عام شہری متاثر نہیں ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.