ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس کی روک تھام کے لیے نگر نگم نے مہم چلائی ہے جس میں دواؤں کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔ اندور ضلع کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا اور اب ڈینگو کے پھیلاؤ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے ذرائع کے مطابق اندور میں ڈینگو کے بیس سے زیادہ مریضوں کا علاج چل رہا ہے ڈینگو کی روک تھام کے لئے نگم عملہ نے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
وہ اقلیتی بستی اور دیگر علاقوں میں مہم کے ذریعے لوگوں کو نہ صرف بیدار کررہا ہے بلکہ دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کررہا ہے۔
اسی سلسلے میں اقلیتی بستی میں پہنچے نگم افسر ونود اگروال نے بتایا کہ ڈینگو کی روک تھام کے لیے ہم نے مہم شروع کی ہے جس میں ہم دواؤں کا چھڑکاؤ کررہے ہیں۔
گارڈن میں ڈینگو کا لاوا کو ختم کرنے کے لیے دوائیاں چھڑک رہے ہیں اور لوگوں سے بھی اپیل کررہے ہیں کہ وہ صاف صفائی کا خیال رکھیں۔
علاقے کے کارپوریٹر انور دستک نے بتایا کہ اقلیتی علاقوں میں صاف صفائی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
لیکن پھر بھی لوگوں کو خود سے بیدار ہونا پڑے گا جب تک آپ خود سے بیدار نہیں ہونگے تب تک بیماریوں سے نہیں لڑسکتے۔