ETV Bharat / bharat

Qatar World Cup 2022 کیمرون نے سربیا کو ڈرا پر روک دیا - فیفا ورلڈ کپ 2022

کیمرون نے پیر کو فیفا ورلڈ کپ 2022 گروپ جی کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں سربیا کو 3-3 سے ڈرا پرروک دیا۔ کیمرون کی جانب سے جین چارلس کاسٹیلیٹو (29ویں)، ابو بکر (63ویں) اور ایرک میکسم چوپو موٹنگ (66ویں) نے گول کئے۔ Cameroon Versus Serbia

کیمرون نے سربیا کو ڈرا پر روک دیا
کیمرون نے سربیا کو ڈرا پر روک دیا
author img

By

Published : Nov 28, 2022, 10:27 PM IST

الواکرہ: ونسنٹ ابو بکر (ایک گول، ایک اسسٹ) کی مدد سے کیمرون نے پیر کو فیفا ورلڈ کپ 2022 گروپ جی کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں سربیا کو 3-3 سے ڈرا پرروک دیا۔ کیمرون کی جانب سے جین چارلس کاسٹیلیٹو (29ویں)، ابو بکر (63ویں) اور ایرک میکسم چوپو موٹنگ (66ویں) نے گول کئے۔ سربیا کی جانب سے سٹراہنجا پاولووچ (45+1)، سرج ملنکوک (45+3) اور الیگزینڈر میترووچ (53ویں) نے گول کئے۔ Cameroon vs Serbia Match Draw

کیمرون نے سنسنی خیز مقابلے کے 29ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔ کیمرون دوسرے ہاف میں 1-0 کی برتری کے ساتھ جانے والی تھی لیکن پہلے ہاف میں اضافی وقت میں پاولووچ اور ملنکوکوک نے گول کر کے میچ کا رخ موڑ دیا۔ دوسرے ہاف کے ساتویں منٹ میں مترووc نے بھی گول کر دیا اور سربیا کی برتری 3-1 ہو گئی۔ پہلے میچ میں سوئٹزرلینڈ سے ہارنے کے بعد کیمرون ایک اور شکست کی طرف گامزن تھا لیکن ابو بکر ان کے لیے نجات دہندہ کے طور پر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: Football Fans Decorate Streets فٹبال شائقین نے فیفا ورلڈ کپ کی تھیم میں پوری گلی کو سجا دیا

ابو بکر نے پہلے 63ویں منٹ میں کیمرون کا دوسرا گول کیا۔ اس کے بعد چوپو موٹنگ نے ابو بکر کی مدد سے سربیائی باکس کے اندر گول کر کے اسکور 3-3 سے برابر کر دیا۔ میچ کے 89ویں منٹ میں مترووچ کیمرون کے کیمپ میں پہنچے اور گول کرنا چاہتے تھے لیکن گول کیپرنے گیند کو روک دیا۔ ابو بکر دوسرے ہاف میں متبادل کے طور پر میدان میں آئے لیکن ان کی شراکت نے کیمرون کو فیفا ورلڈ کپ میں برقرار رکھا۔ وہ ورلڈ کپ کے میچ میں گول اور اسسٹ دونوں کرنے والے پہلے افریقی کھلاڑی بھی بن گئے۔ کیمرون کا گروپ جی کا آخری میچ ہفتے کو برازیل کے خلاف ہو گا جبکہ اسی دن سربیا کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے ہوگا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.