ETV Bharat / bharat

حملے میں کلکتہ ہائی کورٹ کے وکیل تنویر عالم شدید طور پر زخمی - etv bharat news

ہوڑہ ضلع کے شیب پور تھانہ کے تحت قاضی پاڑہ علاقے میں نامعلوم افراد کے حملے میں کلکتہ ہائی کورٹ کے وکیل تنویر عالم سمیت دو افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے.

Calcutta High Court lawyer Tanveer Alam was seriously injured in the attack
حملے میں کلکتہ ہائی کورٹ کے وکیل تنویر عالم شدید طور پر زخمی
author img

By

Published : Oct 28, 2021, 6:46 AM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہوڑہ ضلع کے شیب پور تھانہ کے تحت قاضی پاڑہ بستی میں نامعلوم افراد کے حملے میں کلکتہ ہائی کورٹ کے وکیل اور ایک شخص زخمی ہوگیا.

کلکتہ ہائی کورٹ کے وکیل پر سرعام جان لیو حملے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی. پولیس نے اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے.

ذرائع کے مطابق قاضی پاڑہ بستی کی ایک چائے دکان میں بیٹھے وکیل تنویر عالم پر نامعلوم افراد نے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا.

وکیل کو شرپسندوں کے حملے سے بچانے کی کوشش میں ایک دیگر شخص بھی زخمی ہو گیا. پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا. زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا.

شیب پور تھانے کی ہولیس کے مطابق تنویر عالم کلکتہ ہائی کورٹ کے وکیل ہیں. پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے. اس معاملے میں شیخ راجو اور شیخ صدام کو گرفتار کرلیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں:

بی جے پی کے ایک اور ایم ایل اے ترنمول کانگریس میں شامل

پولیس نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے. اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے.

دوسری طرف زخمی وکیل کے رشتہ دار سید حبیب الرحمن نے کہا کہ آج دن میں تنویر عالم اپنا چمبر بند کرکے قاضی پاڑہ گئے تھے. تھوڑی دیر بعد ہی ان پرجان لیوا حملے کی اطلاع ملی.

انہوں نے کہا کہ وہ علاقے میں منچلے نوجوانوں اور شرپسندوں کے خلاف مہم چلا رہے تھے. اسی وجہ سے ان پر جان لیوا حملہ کیا گیا ہے.

کلکتہ ہائی کورٹ کے وکیل وجیندر پرتاپ سنگھ نے کہا کہ تنویر عالم شیب پور علاقے میں بدمعاشوں کے خلاف سرگرم مہم چلاتے ہیں. علاقے میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں. لیکن انہیں یہ پتہ نہیں تھاکہ تبدیلی لانے کی کوشش کی وجہ سے انہوں نے کتنے لوگوں کو اپنا دشمن بنا چکے ہیں.

انہوں نے کہا کہ شیب پور تھانے کی پولیس کو وکیل تنویر عالم پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تاکہ دوسرے اس طرح کی حرکت کرنے سے پہلے دو بار سوچنے پر مجبور ہو جائیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.