ETV Bharat / bharat

کابینہ میں توسیع پر کانگریس کا طنز، شاہ، نرملا اور راج ناتھ کو ہٹانا چاہیے - distribution of the spoils of power

کانگریس رہنما رندیپ سنگھ سرجے والا نے بدھ کے روز صحافیوں سے کہا کہ اگر کام کی بنیاد پر وزرء کو ہٹایا جاتا تو امت شاہ کو سب سے پہلے ہٹایا جانا چاہیے۔

Cabinet reshuffle meant for distribution of the spoils of power: Congress
کابینہ میں توسیع پر کانگریس کا طنز، شاہ، نرملا اور راج ناتھ کو ہٹانا چاہیے
author img

By

Published : Jul 7, 2021, 9:53 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے کابینہ کی توسیع کو اقتدار کی بھوک کی توسیع قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ توسیع کام اور اچھے مظاہرے کی بنیاد پر ہوتی تو سب سے پہلے وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور کچھ دیگر کو ہٹایا جاتا۔

کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بدھ کے روز صحافیوں سے کہا کہ اگر کام کی بنیاد پر وزرء کو ہٹایا جاتا تو امت شاہ کو سب سے پہلے ہٹایا جانا چاہیے، جن کی ناکامی کے سبب انتہا پسندی اور ماؤنوازی پھیل رہی ہے اور ملک کا سماجی تانا بانا ٹوٹ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ' اسی طرح سے وزیر دفاع کو ہٹایا جانا چاہیے جن کی ناک کے نیچے چین نے بھارت کی سرزمین پر قبضہ کرنے کی جرأت کی ہے۔ اسی طرح وزیر خزانہ ہو کو ہٹایا جاتا جن کی وجہ سے ملک کی معیشت تحت الثریٰ میں چلی گئی ہے اور بے روزگاری نے بری طرح پیر پھیلا لیے ہیں۔'

ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں پہلے وزیر صحت ہرش وردھن کو ہٹائیں جن کی ناکامی کی وجہ سے عوام ویکسین، دوا، آکسیجن کی کمی سے گھٹ گھٹ کر مرنے کو مجبور ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے اچھا مظاہرہ نہ کرنے کے سبب ہٹانا ہی ہے تو پٹرولیم کے وزیر دھرمیندر پردھان کو ہٹاؤ جن کے سبب پٹرول کو 100 روپیے، ڈیزل 90 روپیے اور رسوئی گیس کی قیمت 850 روپیے سے تجاوز ہو گئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.