ETV Bharat / bharat

Madarsa Survey اتراکھنڈ میں غیرتسلیم شدہ مدارس کو بند کردیا جائے گا، چندن رام داس

اترپردیش کے بعد اب اتراکھنڈ میں بھی مدارس کا سروے کیا جائے گا جبکہ غیر تسلیم شدہ مدارس حکومت کے نشانے پر ہیں۔ ٹرانسپورٹ اور سماجی بہبود کے وزیر چندن رام داس نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت غیرتسلیم شدہ مدارس کو بند کر دے گی۔ Unrecognized Madarsas In Uttarakhand

اتراکھنڈ میں بھی غیر تسلیم شدہ مدارس کو بند کردیا جائے گا

author img

By

Published : Nov 8, 2022, 4:27 PM IST

رودرپور: ریاست اتراکھنڈ میں بھی غیر تسلیم شدہ مدارس کو بند کرنے کی طرف ٹرانسپورٹ اور سماجی بہبود کے وزیر چندن رام داس نے عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جن مدارس کو حکومت کی جانب سے تسلیم نہیں کیا جائے گا، انہیں بند کردیا جائے گا۔ وقف بورڈ کی جائیدادوں پر قبضوں کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ جلد ہی جائیدادوں کو تجاوزات سے پاک کر دیا جائے گا۔ اترپردیش کے بعد اب اتراکھنڈ میں بھی مدارس کی چھان بین کی جارہی ہے۔ غیر تسلیم شدہ مدارس حکومت کے نشانے پر ہیں۔ ریاستی وزیر چندن رام داس نے کہا ہے کہ حکومت غیر تسلیم شدہ مدارس کو بند کر دے گی۔ ریاست کے 419 مدارس میں سے 192 مدارس کو سرکاری امداد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ غیر تسلیم شدہ مدارس میں پڑھنے والے طلبہ کو چھٹی اور نویں جماعت میں سرکاری اسکولوں میں داخلہ نہیں ملتا۔Statement of Chandan Ram Das on Madrasas

مزید پڑھیں:۔ Madarsa Survey اتر پردیش میں غیر تسلیم شدہ مدارس کا سروے

انہوں نے کہا کہ اقلیتی بچوں کو تعلیم سے محروم نہ رکھا جائے اور مدارس میں تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جائے، اس لیے محکمہ تعلیم سے مدارس کو تسلیم کرنے کی ہدایات دی گئی ہے۔ اس کے باوجود اگر سرکاری امداد یافتہ مدارس نے محکمہ سے تسلیم نہیں کیا تو یہ مدارس بند ہو جائیں گے۔ ریاست کے تمام مدارس کی چھان بین کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف املاک کی نشاندہی کرکے ان کا محاصرہ کیا جائے گا اور اس کے اندر موجود غیر قانونی قبضوں کو ختم کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.